تازہ تر ین

ہوا میں ڈرون اور زمین پر کار بن جانے والا روبوٹ

تل ابیب(ویب ڈیسک) کچھ ماہ قبل پانی میں تیرنے اور ہوا میں پرواز کرنے والے ڈرون کا تذکرہ سننے میں آیا تھا اور اب اسرائیلی ماہرین نے ایسا ڈرون بنایا ہے جو ایک جانب تو ہوا میں پرواز کرتا ہے تو دوسری جانب زمین پر کارکی طرح دوڑتا ہے۔یہ کواڈکاپٹر قسم کا ڈرون ہے لیکن زمین کو چھوتے ہی اس کے پروپیلر بازو خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اسے ایف اسٹار (فلائنگ اسپرول ٹیونڈ آٹونامس روبوٹ) کا نام دیا گیا ہے۔اسرائیل میں واقع بین گوریو یونیورسٹی کے ماہرین نے چار پروپیلر والے کواڈ کاپٹر کو ایک کار میں تبدیل کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ اس پر چار افقی پروپیلر (پنکھڑیاں) اٹھان کی قوت فراہم کرتی ہیں اور ڈرون کسی بھی سمت باآسانی پرواز کرسکتا ہے۔لیکن پروپیلر کے بازوﺅں کے ساتھ چار گھومتے پہیے بھی نصب ہیں جس پر برش لیس موٹریں لگی ہیں جو پروپیلر کو پہیوں کی صورت میں چلاتی ہیں اور کار آٹھ فٹ سیکنڈ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ نیچے کی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ زمین پر ٹکتے ہی اس کے پروپیلر 55 درجے پر خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اسطرح کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بھی یہ آگے بڑھتی جاتی ہے اور چھوٹی موٹی رکاوٹوں کو عبور کرجاتی ہے۔ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 منٹ تک فعال رہتا ہے اور اسے کسی حادثے کے بعد تلاش اور بحالی (سرچ اینڈ ریسکیو) کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ملبے اور تنگ جگہوں پرباآسانی 400 کلوگرام وزنی اشیا، دوا یا خوراک لےجاسکتا ہے۔ مختلف اطلاقات کے لیے ڈرون روبوٹ کے کئی ورژن پر کام ہورہا ہے۔بین گوریون یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ڈیوڈ زروک کہتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں بہتر پروگرام اور الگورتھم بنا کر اس کی رفتاراور کارکردگی کومزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain