تازہ تر ین

امریکی سازش ”ایپل چڑھاﺅ ، ہواوے گراﺅ “کامیاب

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سیکیورٹی کو جواز بناکر ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد سے چینی کمپنی کو سنگین ترین بحران کا سامنا ہے۔فی الحال تو اس کمپنی کو امریکی محکمہ تجارت نے عارضی طور پر 3 ماہ کے لیے امریکی پرزہ جات اور سافٹ وئیر کی خریدار سمیت دیگر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کی اجازت دی ہے، مگر اس پابندی کا اطلاق مختلف شعبوں میں ہورہا ہے۔اس پابندی میں کے نتائج کافی زیادہ ہوں گے کیونکہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے اب تک ہواوے سے اپنے تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔درج ذیل میں ان کمپنیوں کی فہرست ہے جنہوں نے ہواوے سے اب تک اپنے تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔ گوگل نے ہواوے کے ساتھ اپنا کاروبار معطل کرنے کا اعلان 19 مئی کو کیا تھا جس کے تحت ہواوے اور آنر فونز کے لیے اینڈرائیڈ لائسنس کو منسوخ کردیا گیا، تاہم امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے 3 ماہ کے عارضی ریلیف کے بعد گوگل نے بھی مزید 90 دن کے لیے اینڈرائیڈ لائسنس کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا، جس کے دوران صارفین کو اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی ریلیزز ملتی رہیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain