تازہ تر ین

خبریں ، چینل ۵ کے ہم آواز :” روپے کو ہے اٹھانا “

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف فنکار آغا ماجد نے مہم پاکستانی بنئے پاکستانی مصنوعات خریدنے کی مکمل حمایت کی ہے۔پاکستان ہمارا ملک ہے۔بحیثیت قوم ہر شخص ہر ادارے کا یہ فرض ہے کے معیشت کے حساب سے بھی اپنا رول ادا کریں۔ملک میں فارن ایکسچینج اور ڈالر کی کمی ہے۔جن چیزوں کا نعم البدل نہیں ہے وہ تو ضروری ہیں مثال کے طور پر تیل وغیرہ کو در آمد کریں۔لیکن جن کا نعم البدل ہے وہ استعمال کرنی چاہئیں جیسے ہمیں دودھ، چاکلیٹ، شیمپو، صابن اور دوسری ایٹم اپنے ملک کی استعمال کرنی چاہئیں۔گاڑیاں ملک میں بن رہی ہیں تو کیوں باہر سے منگوائیں۔ہمیں مکمل طور پر پابندی لگانی چاہئے۔ہم سگریٹ باہر سے کیوں منگوائیں۔جبکہ ہمارے پا س اپنے موجود ہیں۔اسی طرح جرابیں،شرٹیں، بچوں کے کھلونے پاکستانی خریدیں، برینڈڈ کے چکر میں نہ پھنسیں۔ ڈالر بلکل نہ خریدیں۔وزیر اعظم عمران خان ایک تاریخ مقرر کرنے لگے ہیں جس کے بعد ڈالرز تبدیل کرانے والے کو پچاس پرسنٹ ٹیکس دینا ہو گا۔کراچی (وقائع نگار) روزنامہ خبریں اور چینل ۵ کی جانب سے پاکستانی اشیائ کے فروغ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم “پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیے” کے بارے میں معروف قانون دان اظہرصدیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ خبریں کی طرف سے چلائی جانے والی مہم سے نہ صرف میڈ ان پاکستان اشیا کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے حکومتی خزانے پر بھی جو درآمدات کی وجہ سے بوجھ پڑتا ہے اس میں بھی کمی ہوگی۔ انہوں نے روزنامہ خبریں اور چینل فائیو کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد اور ایڈیٹر روزنامہ خبریں و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔سرگودھا(محمد کامران ملک سے)ڈالر کی موجودہ اڑان نے جہاں پر حکومت وقت کو پریشان کر رکھا ہے ہیں پر عام شہری کو بھی یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہدکی طرف سے پورے ملک میں چلائی گئی مہم”پاکستانی بنیے پاکستانی خریدیے”کا نہ صرف حصہ بنا جائے بلکہ اس کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے تاکہ اندرونی بیرونی اور عالمی طاقتوں کی حوصلہ شکنی ہو جو کہ پاکستانی معیشت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں یا بنانا چاہتے ہیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور روز مرہ کی زندگی میں پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دیں اور اس طرح اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھی باہر نہ جا سکے گا اور پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہو گی اور اس طرح انڈسٹریز ‘ملز’فیکٹری اور کارخانوں میں کام کرنے والے ہمارے مزدوروں کی بھی حق تلفی نہ ہو گی اور روز گار کے مزید بہتر مواقع میسر آئیں گے اور ہم لوگ اس وقت اپنے ملک کو در پیش معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے اس سلسلہ میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرزا فضل الرحمن نے خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی معیشت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے اور ڈالر کی اڑان نے تمام ملک کو پریشان کر رکھا ہے پورا ملک مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور مارکیٹ میں سٹہ چل رہا ہے آج ہم نے تمام سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بحیثیت پاکستانی اپنا کردار ادا کرنا ہے تمام غیر ملکی مصنوعات کا فی الفور بائیکاٹ کرنا ہے اور MADE IN PAKISTAN کو پرموٹ کرنا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی صورت میں کسی بھی قسم کا لین دین نہ کرنا ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے آج کے سخت فیصلے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے خوش آئند ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان۔اور آخر میں انھوں نے خبریں گروپ کے پلیٹ فام سے سب سے پہلے عوامی آگہی مہم چلانے پر ضیا شاہد کی کاوشوں کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain