تازہ تر ین

دلہن نے شادی کا دعوت نامہ غلط پتے پر بھجوایا اور تحفہ بھی پایا

اوریگن(ویب ڈیسک)بن بلایا مہمان تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن بن بلایا جواب اور تحفہ بھی ہوتے ہیں۔امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کسینڈرا وارن اپنی شادی کی تیاریوں میں مشغول تھیں، انہیں اپنی شادی میں 200 کے قریب مہمان مدعو کرنے تھے اور اسی سلسلے میں وہ سب کو دعوت نامے بھیج رہی تھیں۔ جلد بازی میں وہ ایک غلطی کر بیٹھیں کہ یوگینی، اوریگون میں رہنے والی اپنی ایک رشتے دار کو خط لکھتے ہوئے اس پر غلط پتا لکھ بیٹھیں، انہیں اندازہ نہیں ہو سکا کہ وہ کیا غلطی کر بیٹھی ہیں جب تک انہیں جوابی خط موصول نہیں ہوگیا۔دعوت نامے میں موجود جوابی خط میں ہاتھ سے تحریر کردہ ایک پیغام درج تھا۔لکھا ہوا تھا کہ’ میری خواہش تھی کہ میں تمہیں جانتا، خیر مبارک ہو، میری طرف سے اچھا سا ڈنر کر لو، میری شادی کو 40 سال گزر چکے ہیں اور یہ رشتہ بڑھتی عمر کے ساتھ بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔اس پیغام کے ساتھ ہی 20 ڈالر کا ایک ایڈوانس بل منسلک تھا، لفافے پر لمبی عمر اور آباد رہنے کی دعا بھی تحریر تھی۔کسینڈرا نے اسے بہترین اتفاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی بہت شکر گزار ہیں۔کیسنڈرا اور ان کا منگیتر دونوں ہی جوابی خط لکھنے والے سے بے خبر ہیں۔تاہم دونوں اسی رات ڈنر پر چلے گئے اور 20 ڈالر کا ایڈوانس بل استعمال کر لیا۔واپسی پر کیسینڈرا نے شکریہ کا کارڈ خریدا اور دوبارہ اسی غلط پتے پر بھیج دیا اور اس پر مہربان اجنبی لکھا۔خط میں اس نے مہربان اجنبی سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پیغام کے لیے اور اسے لکھنے کے لیے وقت نکالنے پر شکریہ۔ہر کوئی یہ نہیں کر سکتا،میں شکر گزار ہوں کہ آپ جیسے لوگ ابھی بھی اس دنیا میں موجود ہیں۔اب آپ بھی کسی غلط پتے پر پیغام بھیج کر ایسی ہی کسی مہربانی کے بارے میں تو نہیں سوچ رہے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain