تازہ تر ین

سنگین غداری کیس ،پرویز مشرف کا حق دفاع ختم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر خصوصی عدالت نے ان کا حق دفاع ختم کردیا۔جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔پرویزمشرف آج بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے خصوصی عدالت سے مشرف کی پیشی کے لیے ایک اور موقع دینے کی استدعا کردی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلسل غیر حاضری کے باعث پرویز مشرف کا حق دفاع ختم کردیا۔وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ ذہنی اورجسمانی طور پراس قابل نہیں کہ ملک واپس آسکیں، ان کا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے، وہ وہیل چئیر پر ہیں اور پیدل بھی نہیں چل سکتے، ہر تاریخ سماعت پر کیس کے التواءکی استدعا پر ہمیں بھی شرمندگی ہوتی ہے، ان کے دل کی کیمو تھراپی ہورہی ہے جس کےبعد صحت مزید خراب ہوتی ہے، انہیں ایک موقع اور دیاجائے تاکہ وہ خودعدالت میں پیش ہوسکیں، انسانی ہمدردی کے تحت ایک اور موقع کی استدعا کررہا ہوں۔استغاثہ کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن نے عدالت سے درخواست کی کہ مشرف کا بیان ویڈیو لنک کے زریعے قلمبند کرنے کا موقع دیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا حق دفاع ختم کردیا۔عدالت نے فیصلہ کیا کہ مفرور ملزم پرویز مشرف وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں کر سکتا اور اب قانون کے مطابق عدالت خود مشرف کےدفاع کیلئے وکیل مقرر کرے گی۔ عدالت نے وزارت قانون سے مشرف کے دفاع کیلئے وکلاءکے نام طلب کرلیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain