تازہ تر ین

آم توڑنے پر 12 سالہ لڑکا پتھر مار کر قتل ، پولیس مجرم کیوں نہیں پکڑتی : ضیاشاہد ، زمینوں کی رکھوالی کرنیوالے ملازم خود کو وڈیرہ سمجھتے ہیں : عاصم چیمہ کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا ہے کہ کالاباغ میں جس طرح بارہ سالہ بچے وسیم کو محض آم توڑنے پر پتھر مار مار کر اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا عام طور پر گا?ں دیہات میں ایسا ہوتا ہے وڈیروں کے ملازمین جو زمینوں کی رکھوالی پر ہوتے ہیں خود کو بھی وڈیرہ ہی سمجھتے ہیں یہ بڑی گھنا?نی حرکت ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ہیومن رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غسل کے وقت بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جس کی رپورٹ پولیس میں کرنی چاہئے تھی۔ پولیس تو ملی ہوتی ہے لیکن ایسے کیسز میں شکایت کنندہ اپنی سٹوری صحیح نہیں بتاتا۔جتنی کرپشن پولیس میں ہے یہ نچلی سطح تک نہیں بلکہ ڈی پی او کو علم ہوتا ہے تمام تفتیش ایس پی کے بھی علم میں ہوتی ہے اس کے باوجود تفتیش درست نہ ہو تو ظاہر ہے ایس پی کو سب پتہ ہوتا ہے۔ایف آئی آر کے بعد ساری ذمہ داری ایس ایچ او کی ہوتی ہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد صاف پتہ چلتا ہے تشدد کیا گیا گواہ موجود ہیں یہ اتنا مشکل کیس نہیں۔کوئی پیروی کرے گا تو کیس آگے بڑھے گا۔لاہور اور ہائیکورٹ بار میں ہماری کمیٹیاں ہیں کوئی آئے تو اس کا کام مفت کر دیتے ہیں۔درخواست پر ایس ایچ او ایف آئی آر درج کرنے کا مجاز ہے لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔ دوسرے کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کی پہلے بھی شکایتیں ہیں لوگوں کی بے عزتی بھی کرتے ہیں۔جن ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے یوحنا آباد کی رہائشی خاتون نسرین جاں بحق ہوئی ان کی بحالی تو دور بلکہ ان پر 302کے تحت ٹرائل چلنا چاہئے۔آرٹیکل 9میں لکھا ہے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ڈولفن کی تربیت ضروری ہے کہ عام شہری کی جان کتنی قیمتی ہے۔ بھرتی کا مطلب یہ نہیں آپ ڈان بن گئے ہیں۔ہلاک ہونے والی خاتون نسرین کی فیملی رابطہ کرے تو فری کیس لڑنے کو تیار ہوں۔ڈولفن فورس میرے خیال میں ایک بوجھ ہے۔آئین کے آرٹیکل کے مطابق پولیس یا فورسز کسی کی بلاوجہ بے عزتی نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا اب کرپشن پہلے سے کم ہے اب ہر شخص کرپشن کرنے سے پہلے خوفزدہ ضرور ہوتا ہے۔ سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا کہ کالا باغ میانوالی کے نوابوں کا علاقہ ہے۔ وہاں سخت ترین اور متشدد ترین ظلم ہوتا ہے جو لوگ نواب نہیں مظلوموں سی زندگی بسر کر رہے ہیں بارہ سالہ بچے کو پتھر مار مار کر مار ڈالا غسل دیتے وقت تشدد کا پتہ چلا۔ اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے پاس لے جائیں میں انہیں فون کرکے کہوں گا اس کیس کی فائل نکلوائیں کہ جس کے ملازم نے بھی بچہ مارا اسے پولیس نے کیوںگرفتار نہیں کیا اس کی پیروی کریں کہ حق دار کو کیوں حق نہیں ملا راجہ بشارت نے بتایا ہے ہیومن رائٹس پر چلنے والے تمام کیسز پر کارروائی ہو گی اب تک جتنے کیسز ہیومن رائٹس واچ میں آئے سب پر ایکشن لیا گیا اس کیس کی بھی ہم پیروی کریں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔یہ بھی پتہ ہونا چاہئے وقوعے کو کتنا وقت ہوا تھوڑا وقت ہوا ہے تو قبرکشائی ہو سکتی ہے۔راجہ بشارت بجٹ سیشن میں مصروف ہونے کے باعث نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن پولیس کی سپیشل فورس ہے جسے مہنگی گاڑیاں اور جدید اسلحہ دیا گیا تنخواہیں بھی زیادہ مقرر کی گئیں جس کا مقصد جرائم کی بیخ کنی تھا لیکن جیسے ڈولفن فورس کھلم کھلا لوگوں کو گولیاں مارتی ہے لگتا ہے یہ فورس سرکار کی داماد ہے۔نسرین نامی خاتون کو جس شخص کی گولی لگی اس سے یہ تو پوچھنا چاہئے تھا تو کس پر گولی چلا رہا تھا۔اس کو ثابت کرنا پڑے گا کون سے مشکوک لوگ تھے کیونکہ خاتون کو گولی لگ گئی خود تو گولی نہیں لگ سکتی جن کو لگنی تھی انہیں کیوں نہ لگی۔راہگیروں کو گولیاں مارنے کے الزام میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو بحال کرنے کے بجائے ان پر قتل کا مقدمہ بننا چاہئے تھا جب دو چار پکڑے جائیں گے انہیں پتہ چلے گا ہماری گردن میں پھندا آگیا ہے تو یہ واقعات کم ہوں گے۔بجائے اس کے سپیشل فورس کی کارکردگی بہتر ہو وہ زیادہ خراب ہوتی ہے جرائم کی دنیا میں یہ خود بے تاج بادشاہ بن گئے لوگوں کو مارتے ہیں۔فورس تب بنتی ہے جب پہلے سے موجود فورس میں کمی ہو مہنگی ہیوی موٹر سائیکلیں دی جاتی ہیں مالی معاوضہ زیادہ سہولتیں دی جاتی ہیں جس کا مقصد معاشرے کو فائدہ پہنچانا ہے ڈولفن کے انچارج کا ٹرائل کر کے کٹہرے میں لا کر پوچھیں جب سے ڈولفن بنی انہوں نے کونسا ایسا کام کیا جو پولیس نہیں کر سکی۔اس سے قبل بھی ایک ڈولفن اہلکار نے سالی کو چھیڑنے کے الزام میں ایک شخص کی تھانے میں پٹائی کرائی یہ ڈولفن والا ہے یا بدمعاش۔ یہ خطرناک رجحان ہے چمکیلی وردی پہن کر بدمعاشی کرتے ہیں ایسی فورس اس لئے تشکیل دی جاتی ہے جو کام پولیس نہ کرسکے یہ کریں اور ثابت کریں کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain