لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ لاہورریجنز میں 142ٹیمیں ہیں لیکن صرف تین چار لوگ ہی چنا? کرتے ہیں تمام کلبوں کی جنرل باڈی ہونی چاہئے کل کو سکروٹنی ہوتی ہے تو کلبز کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔مخالف کلبوں کو کچلا جاتا ہے بورڈ اس میں توجہ نہیں لیتا۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ میں فضول لوگ بٹھا رکھے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ میں زیادہ نمایاں نہ ہونے کے باوجود بڑی تیزی سے اوپر اٹھ رہی ہے۔سا?تھ افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت کی وجہ حارث سہیل ہیں لیکن جیت کا ہر گز مطلب نہیں پاکستان خام خیال کا شکار ہوجائے اعتماد اچھی چیز لیکن کارکردگی پربھی توجہ دی جائے کھلاڑی جتنی پریکٹس کریں اتنا اچھا ہے محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتاکرکٹ آسان کھیل نہیں شعیب ملک کا کیئریئر ختم ہو گیا ہے حفیظ اور شعیب کو کسی کا حق نہیں مانا چاہئے آج کے میچ میں اگر بارش ہوئی ہے تو نیوزی لینڈ فائدے میں رہے گا۔جو بھی ہے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔





































