تازہ تر ین

پردہ نشینوں کے بے نقاب ہونے کا وقت آن پہنچا

لاہور(ملک مبارک سے) دس سال متواتر پنجاب میں حکومت کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن پر برا وقت تھمنے کا نام نہیں لے رہا کڑے احتساب کا سامنا۔کرپشنکے مقدمات میں اعلی قیادت نواز شریف جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جیل سے ضمانت پر ہیں پنجاب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نیب کی تحویل میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازسزا معطلی پر ہیں ۔حنیف عباسی منشیات مقدمہ میں کئی عرصہ جیل میں رہنے کے بعد رہاہوئے ۔طلال چوہدری اور نہال ہاشمی توہین عدالت کے کیس میں جیل کی ہوا کھائی،(ر) کیپٹن صفدر بھی اپنے سسر کے ساتھ جیل کی ہوا کھائی جبکہ گزشتہ روز سابق وزیرقانون رانا ثنااللہ جوکہ اب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہیں کو منشیات کے کیس میں گرفتار کر لیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان کی گاڑی سے بھاری بھرکم منشیات برآمد ہوئی ہے خفیہ اطلاع پر انٹنی نارکوٹس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کی تحقیقات شروع ہوگئیں ہیں ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری سے کئی نام سامنے آئیں گے کیونکہ انٹی نارکوٹس ایسے کسی کو گرفتار نہیں کرتی ٹھوس شواہد پر ہی کاروائی کرتی ہے ،رانا ثنااللہ پر ماڈل ٹاون میں شہید ہونے والے 14افراد کے قتل کا الزام بھی ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی 8جولائی کو سابق وزیر ایجوکیشن رانا مشہود کو نیب نے طلب کر رکھا ہے ان پر سپورٹ پروگرام میں کرپشن کا الزام ہے ان کی گرفتاری ہوسکتی ہے جبکہ سپورٹ پروگرام کے ڈی جی عثمان انوار نیب کی تحویل میں ہیں ۔سابقہ وزیر اعظم شاہد خان عباسی پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں وہ بھی کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے مسلم لیگ ن کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ن لیگ کو چھوڑنے کی کچھ وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنے قائدین سے نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم اس جماعت میں نہیں رہ سکتے جس کی قیادت پر کرپشن کے اتنے بڑے الزامات ہوں اس لیئے وہ ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں دوسری طرف پیپلز پارٹی کی بھی یہی حالت ہے ۔انے والے وقتوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مزید رہنماءگرفتار ہونگے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain