تازہ تر ین

سفر کے ساتھ حجامت کی سہولت

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے زیر انتظام صوبے خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں زیر تکمیل میٹرو بس منصوبے کے انڈر پاس میں حجام نے دکان کھول لی ہے۔پشاور کے علاقے ہشت نگری میں میٹرو کے نیچے سے بنائے گئے انڈر پاس میں حجام نے چار کرسیاں، شیشہ، میز اور دیگر ضروری سامان رکھ کر روزی کا اڈہ کھول لیا ہے۔ حجام نے کہا کہ نہ جانے منصوبہ کب مکمل ہوگا اس لیے میں نے یہاں روزی کمانے کو ترجیح دی۔ حجام نے بتایا کہ اہم گزرگاہ ہونے کے سبب وہ یہاں چار دن سے اچھی روزی کما رہا تھا۔حجام کی تصویر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں ا?ئی اور اسے باہر نکال دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain