تازہ تر ین

چینل ۵ کی کوششیں رنگ لے آئیں شہر بانو سے زیادتی ، محنت کش پر تشدد ، حمیرا اغوا کیس میں سستی برتنے پر ڈی پی او تبدیل

بہاولنگر (ملک مقبول احمد سے) بہاولنگر جہاں ظلم وہاں خبریں خبریں اور چینل فائیو کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے آئی جی پویس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ڈی پی او بہاولنگر میڈم عمارہ اطہر کو تبدیل کر کے سی پی او لاہور رپورٹ کرنے اور نئے ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کھیتران کو تعینات کر دیا ہے جس کا با ظابطہ نو ٹیفکیشن آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں بچی شہر بانوکے ساتھ زبردستی زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ تھانہ ڈہرنوالہ میں درج کیا گیا جب کہ بچی شہر بانو کو پولیس نے بس اسٹینڈ چشتیاں سے بے ہوشی کے عالم میں طبی امداد کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں پہنچایا تھا جہاں کئی روز بچی ہسپتال میں زیر علاج رہی جب کہ دوسرا واقعہ بھی چشتیاں میں ہی تھانہ صدر کا تھا جو کہ ندیم ایلیٹ فورس کانسٹیبل نے ایک محنت کش کلیم اللہ کو گھر سے اٹھا کر ساری رات پولیس والوں نے تشدد کیا اور بعد میں اس کو ویران جگہ پر چھوڑ گئے تھے اس وقت بھی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب نے اس بچی کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا جو کہ چشتیاں میں ہیلی پیڈ کا بھی انتظامیہ نے تیار کیا تھا اور وزیراعلی کی چشتیاں میں آنے کی تیاریاں مکمل ہوئیں لیکن وزیراعلی پنجاب چشتیاں میں نہ آ سکے اسی طرح منڈی صادق گنج میں بھی لڑکی حمیرا اغوا کیس میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار بر طرف ہوئے جب کہ میکلوڈ گنج میں سات سالہ بچے کو اغوائ کر کے قتل کردیا تھا جس کی لاش کھتیوں سے بر آمد ہوئی تھی ان سارے واقعات کی خبر روز نامہ خبریں اور چینل فائیو ہیومن رائٹس پرو گرام میں نشر کی گئی جس پر آئی جی پولیس پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر میڈم عمارہ اطہر کو تبدیل کر کے سی پی او لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور نئے ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کو تعینات کر دیا گیا ہے جس کا با ظابطہ نو ٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ڈی پی او بہاولنگر میڈم عمارہ اطہر کے تعیناتی کے دوران کئی ایسے واقعات ہوئے جن کو پولیس نے ٹال مٹول کر کے مقدمات درج کیے اور خاتون ڈی پی او کا تجربہ بہاولنگر میں ناکام رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain