تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آبادی کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا۔بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سماجی، ماحولیاتی اورمعاشی مسائل میں اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے۔پاپولیشن ڈے وسائل کے تناسب سے آبادی کی شرح برقرار رکھنے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہے۔ہر شہری کے بہتر معیار زندگی کیلئے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں ہر شہری کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں ہر سطح پر غور و فکر ضروری ہے۔حکومت صوبہ بھر میں یکساں ترقی کی پالیسی کے ذریعے بڑے شہروں میں آبادی کا دباو¿ کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain