تازہ تر ین

چیئرمین سینٹ، حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں دیگر جماعتوں کی ضرورت:اعجاز الحق مصطفی کو لبرٹی مارکیٹ پارکنگ پلازہ کا ٹھیکہ بھی دیا ‘ وفاقی وزیر مراد سعید نے تفصیل کمیشن کو دیدی مریم نواز کی ویڈیو غلط ثابت ہوئی تو مسلم لیگ کیلئے بڑا رسک ہو گا:کامران مرتضیٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ضیاءکے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کا معاملے پر حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں دیگر جماعتیں اگر اتھ دیتی ہیں تو چیئرمین سینیٹ کا معاملہ حکومت کے حق میں جائے گا۔حکومت کو چاہئے سینٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلے۔میرے خیال میں اس وقت اپوزیشن ایک پیج پر نہیں۔پیپلز پارٹی اپنا چیئرمین سینیٹ لانا چاہتی ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کو زرداری اپنی خواہش پر نہیں لائے تھے۔حکومت نے ٹیکس میں اضافہ کیا جس سے مہنگائی کا طوفان آیا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین بنانا مسلم لیگ ن کا حق تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔صادق سنجرانی کے پاس چیئرمین سینٹ رہنے کے لئے اکثریت نہیں۔چیئرمین سینیٹ کی سیٹ بہت اہم ہے۔اگر راجہ ظفر الحق کا نا م زیر بحث آیا تھا تو وہ بڑی مناسب شخصیت تھے ۔نواز شریف نے قربانیاں دی ہیں۔موجودہ حکومت نے عوامی توقعات پوری نہیںکیں۔سینئر قانون دان کامران مرتضی نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی پیپلز پارٹی کے مرضی سے آئے تھے اس کے باوجود زرداری سمیت ان کی ہمشیرہ بھی جیل گئیں جس کے باعث اپوزیشن جماعتیں حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایک مشکل حکومت کے لئے پہلے ہی تھی سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث بل پاس نہیں کرا سکتی۔مریم نواز نے جو ویڈیو لیک کی اگر یہ غلط ثابت ہوئی تو مسلم لیگ ن کے لئے بڑا رسک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain