تازہ تر ین

آٹے کی قیمت میں کمی کے لیے مزید گندم مارکیٹ میں لائی جائے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگارعبدالباسط خان نے کہا ہے کہ رحیم یار خان ٹرین حادثے میں اکبر بگٹی ایکسپریس نے مال گاڑی کو ٹکر ماری ، جسمیں ڈرائیور کی غفلت بھی ہے۔ شیخ رشید نے ٹرینیں بہت زیادہ چلا دی ہیں ، اس حوالے سے اسٹیشن ماسٹرز کیساتھ ملکر کانٹا بدلنے والی ٹیموں کو بریف کرتے ہوئے انکا معائنہ کرنا چاہئے۔ٹرین حادثوں پر تخریب کار ی کی تردید بھی ریلوے نہیں کرتا مگر انکوائریاں سرد خانوں کی نظر کیوں ہوجاتی ہیں۔ ریلوے میں 10سال میں سب سے زیادہ حادثے ہوئے ہیں۔ پاسکو اور فوڈا تھارٹی مہنگائی کے پیش نظر اسٹور کی گئی گندم مارکیٹ میں لائیں تاکہ آٹے کی قیمت کم ہو سکے۔ عمران خان غریب آدمی کی روٹی مشکل نہ کریں۔ حاصل بزنجو کے چیئرمین سینٹ بننے پر فائدہ دوبڑی اپوزیشن جماعتوں کا ہی ہوگا۔ جن کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا ہے۔لیڈرز عوامی مسائل کو چھوڑ کر ایکدوسرے کو گرانے میں لگے ہیں۔ امریکہ ایران کیساتھ جنگ کی غلطی نہیں کرے گا۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثوں کی انکوائری کو انسانی غفلت قرار دیکر معاملہ ٹھپ کر دیا جاتا ہے۔ یکے بعد دیگرے حادثے ہونے پر حکومت کو ایکشن لینا چاہئے۔پاکستان میں روٹی بندہ کھا رہی ہے ، آٹے کی قیمت بڑھنے پر پشاور میں نانبائیوں نے ہڑتال کردی اور لاہور میں بھی نان کی قیمت 20روپے کرنے کے لیے ہڑتال کا سوچا جارہا ہے۔ فلور ملز پر 17فیصد ٹیکس بڑھانے کا اثر آٹے کی قیمت میں اضافے کیوجہ بنی ہے۔ ماڈل ٹاﺅن میں ن لیگ سے دو پارکس خالی کرانا اور جاتی عمرہ میں سپیڈ بریکر توڑنے کا عمل صرف سیاسی الجھاﺅ پیدا کرے گا۔ تجزیہ کار افضال ریحان نے کہا ہے کہ ٹرین حادثوں پر شیخ رشید یہی کہیں گے کہ میں نے تو نہیں کیا۔ لوگوں کو شرم دلانے والے کے اپنے سر پڑتی ہے تو ادھر ادھر ہو جاتا ہے۔ ریلوے کے علاوہ تمام جہان کا درد شیخ رشید کے سینے میں ہے۔شیخ رشید کو ریلوے سے ہٹا کر ایسی وزارت دی جائے جو انکے شایان شان ہواور وہ اسکی اہلیت رکھتے ہوں۔حکومت غریب عوام کی دال روٹی مشکل نہ کرے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر چھوٹے صوبوں کی محرومی میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے، انکی جگہ نیا چیئرمین سینٹ بھی چھوٹے صوبے سے ہونا چاہئے۔ ایران اور امریکہ کے حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔ سعودیہ اور ایران کے درمیا ن ایسی نفرت ہے جیسے مسلمانوں کی یہودیوں سے ہے۔امریکہ کے بیڑے ایران کا گھیراﺅ کرنے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔ایران کے پاس امریکہ کے خلاف طاقت کی چیزوں میں نصر اللہ بھی ہیں ۔ حسن نصر اللہ کا حزب اللہ کی جانب سے بیان کا مقصد ایران کے خلاف امریکی کاروائی پر حزب اللہ اسرائیل اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنائے گی۔کالم نگار مریم ارشد کا کہنا تھاکہ حکومت حضرت محمد کی ویلفیئر اسٹیٹ کی بات نہ کرے جب تک انکے نقش قدم پر چلنے کے قابل نہ ہوجائیں۔یورپ میں پچھلے 20سال سے ڈبل روٹی کی قیمت نہیں بڑھی، وزیراعظم انہیں ویلفیئر اسٹیٹ کہتے ہیں تو پاکستان میں روٹی کی قیمت کا تعین انکی ذمہ داری ہے۔سیاستدان پاکستان کو کونسلر لیول کی سیاست سے آگے بڑھنے دیں، پاکستان کو ایک قوم بننا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain