تازہ تر ین

مسائل طریقے سے حل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک، شبر زیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیڈلاک پیدا نہیں کرنا تاجروں کے مسائل طریقے سے حل کرنے ہیں، اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔عالمی اقتصادی فورم کے صدر کے اعزاز میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے باقی وہ تمام باتیں ماننے کو تیار ہیں لیکن یہ شرط ملکی معیشت کو دستاویز بنانے اور ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے عائد کی گئی ہے اور اس کیلیے قوم کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے کچھ اور عناصر ہیں اور ان کے بارے میں ہم بخوبی آگاہ ہیں،تاجر کہتے ہیں شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی سب مان لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیڈلاک پیدا نہیں کرنا تاجروں کے مسائل طریقے سے حل کرنے ہیں، اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔ 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری کرنیوالے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر و کاپی کے حصول کی شرط بدستور قائم ہے اور یہ ملکی معیشت کو دستاویز بنانے کیلئے ہے۔شبر زیدی نے کہا لوگ سسٹم میں ہی نہیںآنا چاہتے ہیں، قانون میں لکھا ہے کہ جس کے پاس پانچ سو گز اور اس سے بڑا گھر ہے اسے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہے مگر کوئی بھی ریٹرن فائل نہیں کررہا ہے اسی طرح ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے کو بھی ریٹرن فائل کرنا ہوتی ہے جبکہ لاکھوں گاڑیاں ہیں مگر ریٹرن کوئی نہیں فائل کرتا ،شناختی کارڈکی مخالفت اسلئے کی جارہی ہے کہ اس سے پورا ریکارڈ آجائیگا ،ٹیکس دہندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی کے نظام کو خودکار بنادیا جائیگا ،چینی،گھی اور سیمنٹ سمیت دیگر اشیاءکے ڈسٹری بیوٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا۔انھوں نے کہا لاہور ،کراچی سمیت دیگر شہروں کے دوروں کے دوران تاجروں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے اورباقی تاجر ہر چیز ماننے کو تیار ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انھیں کام کرنے دیا جائے۔ایف بی آر نے مینوفیکچررز کی درآمدی خام مال پر ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ (استثنیٰ )کا خودکار نظام بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ایف بی آر کیجانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت اگر متعلقہ کمشنر سات دن میں سرٹیفکیٹ کا فیصلہ نہیں کر پاتا تو پبلک لمیٹڈ کمپنی کو خود کار نظام یہ سرٹیفکیٹ جاری کر دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain