کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 13.25 فیصد کر دیا گیا۔گورنر اسٹیسٹ بینک کے مطابق شرح سود میں اضافے کی وجہ سے آئندہ دو ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ توقعات سے کچھ زیادہ ہے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل 20 مئی کو بھی اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کرکے اسے 12.25 کیا تھا۔