سیول:(ویب ڈیسک)سامسنگ کی جانب سے دنیا کا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون رواں سال ستمبر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل اسکرین کے کچھ مسائل کے باعث اس کے لانچ میں تاخیر ہوئی تھی تاہم جمعرات کے روز کمپنی نے اعلان کیا کہ یہ اپنے نئے فلیگ شپ موبائل کو آئندہ ماہ لانچ کردے گی۔کمپنی اس بات کی توقع کررہی ہے کہ اس نئے فون کے ذریعے سامسنگ اسمارٹ فونز کے حوالے سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔یہ فون اس سے قبل اپریل میں لانچ کیا جانا تھا تاہم کچھ ڈیوائسز کے اندر نقص پائے گئے جس کے بعد اسے روک دیا گیا۔اپنے اعلامیے میں سامسنگ کا کہنا تھا کہ دو ہزار ڈالر (تقریباً تین لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے) کے اس فون کے اندر خامیاں دور کی گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سامسنگ رواں سال تین لاکھ ڈیوائسز فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا تو یہ ایک بہت بڑی بات ہوگی جبکہ سامسنگ تقریباً دس لاکھ فونز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔2007 میں ایپل کی جانب سے ’ا?ئی فون‘ متعارف کروائے جانے کے بعد سے اسمارٹ فونز کے ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ہواوے نے بھی اپنے فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کا اعلان کر رکھا ہے۔