تازہ تر ین

قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کا سفر کرنے والی پاکستانی خاتون خلا میں جانے کو تیار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی فواد چوہدری نے 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کا سفر کرنے والی پاکستانی خاتون نمیرہ سلیم خلاء کے سفرپر جانے کے لئے تیار ہیں۔ نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ میں مدار میں جانے سے پہلے دنیا کے دوردراز علاقوں میں جانا چاہتی ہیں۔44 سالہ نمیرہ کے پاس برطانیہ کی خلائی کمپنی سے حاصل کردہ 2 لاکھ ڈالر مالیت کا ٹکٹ موجود ہے جبکہ وہ ارب پتی رچرڈ برانسن کی خلائی سیاحتی کمپنی کی بانی رکن بھی ہیں۔ نمیرہ خلائی سفر کے لئے لاکھوں لوگوں میں سے منتخب ہونے والی خاتون ہیں جنہیں ایک سال کے طویل غوروخوض کے بعد اس خلائی سفر کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے 2015ءمیں خلائی سفر کے ذریعے امن کے فروغ کے لئے ایک غیر منافع بخش ادارہ قائم کیا۔نمیرہ سلیم گذشتہ 13 سال سے وہ برطانیہ میں خلائی سیاحت کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاءمیں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے سلیکشن پراسیس اگلے سال 2020ءسے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائیں گے اور 2022ءمیں انشاءاللہ پہلا پاکستانی خلاءمیں جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain