پالک جسمانی عضلات اور پٹھوں کو طاقتور بناتا ہے

برلن(ویب ڈیسک) مشہور کارٹون کردار پوپائے کو طاقت کے لیے پالک کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور اب معلوم ہوا کہ وہ کارٹون حقائق پر مبنی تھا۔ماہرین نے کہا ہے کہ پالک میں موجود کیلشیئم، میگنیشیئم اور فولاد اسے کھلاڑیوں کے لیے سپر فوڈ بناتے ہیں۔ یہ اجزا نہ صرف بہت سے امراض کو روکتے ہیں بلکہ پٹھوں اور عضلات کو مضبوط بناتے ہیں۔نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پالک میں موجود سرگرم مرکبات پٹھوں کی قوت میں غیرمعمولی اضافہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پالک دمے کے مرض سے بچاتا ہے اور کینسر کا حملہ بھی روکتا ہے۔ پالک کو بلڈ پریشر قابو رکھنے میں بھی مفید پایا گیا ہے۔یہ نیا مطالعہ برلن کی فرائیی یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے جس میں پالک کی بجائے خود پالک میں موجود اہم جزو ’ایکڈ سٹیرون‘ نکال کر اس کا سپلیمنٹ آزمایا گیا ہے۔ یہاں موجود سائنسدان ماریہ پارنے بتایا کہ ’ایکڈ سٹیرون‘ کھلاڑیوں کی کارکردگی بڑھا سکتا ہے۔ایکڈسٹیرون پالک کا اہم ترین جزو ہے اور ساخت کے لحاظ سے یہ کولیسٹرول سے ملتا جلتا ہے۔ اب سے 40 سال قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ روسی ایتھلیٹ اولمپکس اور دیگر مقابلوں کے لیے ایکڈسٹیرون استعمال کرتے رہے تھے اور اسے ’روسی راز‘ کا نام دیا تھا۔ اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوتی تھی اور وہ مقابلہ جیت جاتے تھے۔ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ایکڈسٹیرون انسانی ڈھانچے میں پروٹین کی تالیف (سنتھے سز) کو بڑھاتا ہے۔ بسا اوقات یہ میتھین ڈائنون سے بھی زیادہ مو¿ثر ثابت ہوتا ہے جس پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ڈاکٹرماریہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈبل بلائنڈ اسٹڈی میں 46 نوجوان کھلاڑیوں کا جائزہ لیا۔ شرکا کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا یعنی ایک کو پالک کا سپلیمنٹ یا ایکڈسٹیرون کھلایا گیا اور دوسرے کو فرضی دوا پلے سیبو دی گئی۔ یہ عمل دس ہفتے تک جاری رہا۔سروے کے بعد معلوم ہوا کہ جن کھلاڑیوں نے ایکڈسٹیرون کھایا ان کے پٹھوں کی نشوونما میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس طرح ثابت ہوا کہ پالک کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔

شام میں بشارالاسد اور اتحادی افواج کی بمباری سے 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق

ادلب(ویب ڈیسک) شام میں اتحادی افواج کی ایک گاﺅں پر بمباری سے 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ادلب کے گاﺅں ماہمبیل پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔انسانی حقوق کے مبصر برائے شام نے دعویٰ کیا کہ ادلب میں اب بھی خونی جھڑپ جاری ہے، 4 ماہ میں 520 شہریوں کی ہلاک ہوچکے ہیں، اتحادی افواج نے تازہ کارروائی بھی ایک رہائشی علاقے میں کی۔ ایک خاتون راکٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوئیں۔داعش کے جنگجوﺅں کے آخری ٹھکانے ادلب کے اکثریتی علاقوں سے حکومتی فورسز 8 سال بعد باغیوں کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم چند علاقوں میں اب بھی داعش کا تسلط برقرار ہے۔ روس اور ترکی میں قیام امن کے معاہدے کے باوجود اتحادی افواج رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

افغانستان کی مسجد میں بم دھماکا، 2 نمازی شہید اور 20 زخمی

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کی ایک مسجد میں نماز ظہر کے دوران بم دھماکے میں 2 نمازی شہید اور 20 زخمی ہوگئے، داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا جو صوبہ غزنی میں واقع محمدیہ مسجد میں نماز ظہر کے دوران زور دار ہوا، نتیجے میں 2 نمازی شہید اور 20 زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ مسجد کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکر سے ہے۔حملے کے نوعیت کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں، افغان فوج کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا تاہم پولیس کا اصرار ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔غزنی میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوﺅں کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کا بھاری نقصان کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے تاہم دیہ یاک ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کو پسپا کردیا ہے۔واضح رہے کہ دوحہ میں طالبان وفد اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات کا ڈرافٹ دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے، دوسری جانب جرمنی کی کاوش سے ’آل افغان پیس کانفرنس‘ کا انعقاد بھی ہو رہا ہے تاہم اس کے باوجود افغانستان میں حملوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے سستا

کراچی(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے سستا ہوا۔ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر اوپن مارکیٹ میں 161 سے کم ہوکر 157 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3.13 روپے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 160.05 سے کم ہوکر 156.92 روپے کا ہوگیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالراور 10 کروڑ ڈالر ترسیلات آنے سے روپے کی قدر میں2 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹارٹ اپ کے لیے ڈایانا یادگاری ایوارڈ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی سماجی نوعیت کی اسٹارٹ اپ کمپنی ConnectHear کو اس سال کا ڈیایانا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال ایسے اداروں اور انفرادی لوگوں کو دیا جاتا ہے جو اپنی ذات سے بالاتر ہوکر معاشرے میں کوئی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔’میں نے شروع سے دیکھا کہ سماعت سے محروم میرے والدین کو دنیا سے رابطہ کرنے میں کتنی مشکلات پیش آتی رہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ ذہانت سے بھرپور افرد کی راہ میں زبان آڑے آتی رہی۔ اسی جذبے کے تحت میں نے اپنے ساتھیوں سمیت ایک پلیٹ فارم بنایا جس کے تحت تمام رکاروٹوں کو دور کرکے سماعت سے معذور افرد کی دنیا تک رسائی ممکن بنائی،‘ یہ بات عظیمہ دھانجی نے کہی جو کنیکٹ ہیئر کی بانی ہیں۔ویلز کی شہزادی ڈیانا کی یاد میں ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہر سال تین شعبوں میں ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ اول اس میں نوجوانوں کی رہنمائی (مینٹورنگ) پروگرام شامل ہے، دوم تعلیمی اداروں میں دیگر طالبعلموں کی ہتک اور مارپیٹ سے روکنے والے نوجوان اور سوم پوری دنیا میں تبدیلی پیدا کرنے والے نوجوانوں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔کنیکٹ ہیئر سے تعلق رکھنے والے افراد میں ارحم اشتیاق، عظیمہ دھانجی، عریج المدینہ ، زینب سید، سید طلال علی اور صدف امین شامل ہیں۔واضح رہے کہ کنیکٹ ہیئر کے تحت اشاروں کی زبان پر کام کیا گیا ہے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کنیکٹ ہیئر کے خیال کو کراچی میں واقع نیسٹ آئی او انکیوبیٹر میں پروان چڑھایا گیا تھا۔ نیسٹ آئی او کی سربراہ پاکستان کی ممتاز آئی ٹی ماہر جہاں آرا ہیں جو پاکستان سافٹ ویئر ہاو¿س ایسوسی ایشن کی سربراہ بھی رہ چکی ہے۔اس ایوارڈ کے موقع پر کنیکٹ ہیئر کے رکن طلال علی اور زینب سید کا کہنا تھا کہ عام تاثر یہی ہے کہ لوگ سماعت سے محروم افراد کو غبی اور کم صلاحیتوں کا حامل سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو پذیرائی کی ضرورت ہے اور انہیں معاشرے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایک کروڑ افراد ایسے ہیں جو کم سننے کی کسی نہ کسی کیفیت کے شکار ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اشاروں کی زبان جاننے والے لوگ کم ہیں۔ سائن لینگویج جاننے والوں کی تعداد بھی بہت کم ہے۔ اس ضمن میں کنیکٹ ہیئر ویڈیو اور دیگر طریقوں سے پورے پاکستان میں اشاروں کی زبان کی ترویج کررہی ہے۔

ماہرہ خان کی پنجابی گانے پرڈانس کی سوشل میڈیا پردھوم

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان بہترین اداکارہ توہیں لیکن انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ ڈانسنگ کوئین بھی ہیں۔سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی پنجابی گانے پرڈانس کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور پنجابی گانے پر ڈانس کرکے ماہرہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ویڈیو میں ماہرہ کے ساتھ اداکار بلال اشرف بھی تھرکتے ہوئے

نظرآرہے ہیں۔ تاہم بلال تو تھوڑی ہی دیر میں پیچھے ہٹ گئے لیکن ماہرہ نے اپنی اداﺅں اور جلووں سے ثابت کردیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں۔واضح رہے کہ یہ ویڈیو ماہرہ خان اوربلال اشرف کی نئی فلم ”سپراسٹار“ کے گانے بیکراں کی ریہرسل کے دوران کی ہے جو چند روز قبل ہی جاری ہوا ہے اور ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔ فلم ”سپر اسٹار“ عیدالضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارت نے سری لنکا کو با آسانی ہرا دیا

لیڈز(ویب ڈیسک) بھارت نے روہت شرما اور راہول کی شاندار سنچریوں کی بدولت سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔اس فتح کے ساتھ بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا ہے،بھارت نے 9 میں سے 7 میچوں میں کامیابی حاصل کیں، ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے ایک پوائنٹ دیا گیا۔لیڈز میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے 44ویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہل نے اننگز کا آغاز کیا۔اس سے قبل میچ کا ٹاس سری لنکن کپتان نے جیت کر بھارت کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں بالترتیب 10 اور 18 رنز پر جسپرٹ بمرا کا شکار بنے۔اوشکا فرنانڈو 20 رنز بنانے کے بعد پانڈیا کا شکار بنے اور کوشل مینڈس 3 رنز پر جڈیجا کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے۔ 55 رنز پر 4 اہم کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد اینجلو میتھیوز اور تھریمانے نے ذمہ دارنہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔تھریمانے 53 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے تاہم اینجلو نے اس ورلڈکپ میں پہلی سنچری اسکور کی وہ 113 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ ڈی سلوا 29 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا نے 3، جڈیجا، پانڈیا اور کلدیب یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فارورڈبلاک کیلئے 7 ارکان کم ہی، شیخ رشیدکا دعویٰ

لاہور(ویبڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے 37صوبائی ارکان تیارلیکن قومی کے اتنے نہیں مل رہے، پنجاب اسمبلی میں فارورڈبلاک کیلئے 7 ارکان کم ہیں،ان کا کہناتھا کہ میری اگلی پریس کانفرنس سے قبل اسحاق ڈار کو وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں 90 روزبہت اہم ہیں،ٹی وی پرجوزیادہ چیخ رہاہے اس کی باری آنےوالی ہے،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کوخطرات چورسیاستدانوں سے ہیں،چورسیاستدانوں نے ہتھیارنہ ڈالے توجمہوریت کونقصان ہوگا،وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں کوجیل میں ہرطرح کی سہولتیں میسرہیں،میں نے خودساڑھے 3 سال جیل میں گزارے، میرے جیسے سیاستدانوں کے آپریشن جیل میں ہی ہوجاتے ہیں،مجھ سمیت سیاستدانوں کی بیماریاں ایسی ہیں جوجیل جاکرجاگ جاتی ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ میری اگلی نیوزکانفرنس سے پہلے اسحاق ڈارکووطن واپس لایاجاسکتاہے،ان کا کہناتھا کہ مریم نوازکوپتہ ہے انکی سیاست ختم ہوگئی،جلسہ جلسہ کرتی ہیں،جلسہ کرناپنگالینے والی بات ہے،شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو 100 فیصدمریم نوازنے مروایا،مریم نوازکی خواہش ہے نوازشریف مرسی بن جائیں،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف کوسازش کرکے اپوزیشن لیڈربنایاگیا،شہبازشریف مریم اورحمزہ کے درمیان پھنس گئے ہیں،عمران خان کوکہاانہیں لندن جانےدیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی ہرپارٹی میں آٹے،چینی کامافیاہے،عثمان بزدارکی کارکردگی ہم سے اچھی ہے،چیئرمین سینیٹ کے رہنے نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

سری لنکا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

:(ویب ڈیسک)سری لنکا نے عالمی کپ میں اپنے آخری میچ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے زیر اہتمام جاری ورلڈکپ2019 کا 44 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان لیڈز میں کھیلا جائے گا۔بھارت اس ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر کی ٹیم ہے اس نے ابھی تک 8 میچ کھیلے لیکن کوہلی الیون کے 13 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر لیکن آج کے میچ میں اسے پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن دلا سکتی ہے۔ لنکن ٹائیگرز نے اب تک آٹھ میں سے تین مقابلے ہارے، تین جیتے اور دو بارش کی نذر ہوگئے۔بھارت نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے لیکن آج کے ٹاکرے میں فتح اسے پہلی پوزیشن پر لے جائے گی بشرطیکہ دفاعی چمپئن کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مات ہو جائے۔ کوہلی الیون بھی اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ کھیل رہی ہے۔آج کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔کرکٹ کے اس عالمی کپ میں دفاعی چیمپئن نے 8 مقابلوں میں حصہ لیا اور سات میچ جیت پر 14 نمبر حاصل کیے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن ہے۔ورلڈکپ 2019 کے 44ویں میچ میں اگر بھارت کو شکست ہوگئی تو پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میں کوہلی الیون میزبان ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔اس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں صرف چار ٹیمیں پہنچ سکی ہیں جن کا شیڈول آج ہونے والے مقابلوں سے طے ہوگا۔

اسلام آباد :(ویب ڈسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو¿ مہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے ”احساس پروگرام “ کے تحت 4سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد کی مدد کی جائیگی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے بیروز گاروں کے لیے پروگرام لانچ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تین حصے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی ، ہنر کی تعلیم اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی ہوگی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہرسال اسی ہزار افراد کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔4سال میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں گےَ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں 22غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) بھی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرینگی۔احساس پروگرام کے تحت ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ چھوٹے قرضوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ تین ارب روپے سے زائد مالیت کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کا انحصار اسکی شفافیت پر ہوتا ہے ،اسکالر شپ اور فوڈ اسٹیمپ اسکیم بھی لائیں گے۔ اس حوالے سے مرغیوں اور انڈوں کا پروگرام بہت اہم ہے۔ مرغ بانی پروگرام دیہات والوں کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ اس پروگرام میں ڈیفالٹ کا ریٹ کم ہوتا کیوں کے قرضے شفافیت سے دیئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورننس بہتر ہونے کے اثرات معیشت پر جلد نظر آئیں گے، وزیر اعظم نے سی ڈی اے سمیت دیگر شہروں کے اداروں کو کہا ہے کہ سڑک کنارے روزگار کے مواقعوں کا نظام بنایا جائے۔ ٹھیلے لگانے والوں کا تحفظ اور انکا فریم ورک انتہائی ضروری ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پروگرام اشرافیہ کی گرفت حکومتی وسائل سے کمزور کرنے کے لیے ہے، احساس پروگرام میں خواتین کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔