دفاعی صلاحیت ، پاکستان کی اسرائیل پر برتری

لاہور(نیٹ نیوز ) پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور (جی ایف پی) ملٹری اسٹرینتھ انڈیکس 2019ئ نے اپنی فہرست جاری کی جس کے مطابق دفاعی صلاحیت میں پاکستان اسرائیل پر سبقت لے گیا۔ دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فہرست جاری کرنے والی فوجی ویب سایٹ گلوبل فائر پاور نے 2019ئ کی اپنی فہرست میں دنیا کے 137 ممالک کی فوجی طاقت کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔ فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ، چین دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان اور فرانس کی فوج ہے، اس کے بعد برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی اور ایسے کچھ ممالک کا نام پیش کیا گیا ہے۔ اس رینکنگ کے لئے ممالک کو 55 معیاروں پر پرکھا گیا ہے، ان میں فوجی وسائل، طبعی وسائل، صنعت اور جغرافیائی حالات کے علاوہ انسانی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹینک کے مطابق اس فہرست میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، اٹلی، مصر،برازیل اور ایران ترتیب وار دنیا کی طاقتور فوجیں ہیں۔ اس رینکنگ کے مطابق پاکستان کا 15واں نمبر ہے جبکہ اسرائیل کو 2019ئ میں 17 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان نے 2019ئ کے انڈیکس میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کے پاس 654,000 فوجی اہلکار، 786 جنگی جہاز اور 2,200 آپریشنل ٹینکس ہیں۔ جبکہ اسرائیل کے پاس 170,000 فوجی اہلکار، 506 جنگی طیارے اور 2,760 ٹینکس موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اس رینکنگ اور اعداد و شمار کو پاکستان اور اسرائیل کے مابین پیدا ہونے والی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔

اربوں کی بے نامی جائیدادیں ضبط

اسلام آباد، راولپنڈی،کراچی (نمائندگان خبریں) حکومت کی جانب سے بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کا آغاز کر دیا گیا، ایف بی آر کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدی تنویر کی راولپنڈی میں 6ہزار کنال اراضی ضبط کرلی گئی، چوہدری تنویر نے بے نامی جائیداد اپنے ملازمین کے نام پر رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت جائیدادوں کو ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف جائیداد ضبطگی کا آغاز کر دیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر چوہدری تنویر کو نوٹس بھیجا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوہدری تنویر نے راولپنڈی میں 6ہزار کنال اراضی اپنے ملازمین کے نام کررکھی تھی،ملازمین میں عبدالعزیز، اظہر، موہن،معروف، شاہجہان بیگم اور راجہ شکور شامل ہیں جبکہ ایف بی آر کی جانب سے سینیٹر چوہدری تنویر 6ہزار کنال اراضی کو اپنے ضبطگی میں لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت ایف بی آر حکام نے پہلی کارروائی میں کراچی میں اربوں روپے کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد منجمد کردی جسے بحق سرکار ضبط کرلیا جائےگا۔ یہ کارروائی پی پی قائد آصف علی زرداری کے جعلی اکا?نٹس سے جڑے اومنی گروپ، یونس قدوائی اور گرفتار اسلم مسعود کے خلاف کی گئی ہے جس میں اربوں روپے کے منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ جن بے نامی اثاثوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں اومنی گروپ کا پلاٹ نمبر 18/2 سول لائن کراچی شامل ہے جو پلازہ انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر بنایا گیا تھا اس کی مالیت کا فوری طور پر تعین نہیں کیا گیا لیکن یہ کروڑوں روپے کا بتایا جاتا ہے۔ اسی طرح سول لائن کراچی میں ہی پلاٹ نمبر 216-E بھی اومنی گروپ کا بے نامی اثاثہ تھا جو مارشل ہومز بلڈرز کے نام پر بنایا گیا تھا، اس کی مالیت 24 کروڑ 69 لاکھ سے زائد ہے۔ کلفٹن بلاک 5 میں پلاٹ نمبر 122 یونس قدوائی اور اسلم مسعود کا بے نامی تھا جو ندیم احمد خان کے نام پر بنایا گیا تھا، اومنی گروپ کے سوا 2 ارب سے زائد کے بے نامی شیئرز بھی پکڑے گئے۔ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے 2 کروڑ 64 لاکھ 4 ہزار 335 شیئرز اومنی گروپ نے الفتاح ہولڈنگ لمیٹڈ کے نام سے رکھے ہوئے تھے ان کی مالیت 53 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ٹھٹھہ سیمنٹ کے 87 کروڑ 14 لاکھ مالیت کے 2 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز اسکائی پاک ہولڈنگ کے نام سے چلائے جارہے تھے۔ ٹھٹھہ سیمنٹ کے ہی ساڑھے 26 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز رائزنگ اسٹار ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر تھے، اومنی گروپ نے 60 کروڑ مالیت کے سمٹ بینک کے شیئرز بھی بے نامی رکھے ہوئے تھے۔ سیرا کام اسٹاک اینڈ کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ اور پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر سمٹ بینک کے 3.3 کروڑ شیئرز حاصل کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں نے سندھ حکومت سے تعلق رکھنے والی مزید شخصیات کے بے نامی اثاثوں کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں جن کے خلاف جلد ایکشن شروع کیا جائے گا۔ دوسری طرف حکومتی کارروائیوں سے بے نامی اثاثے رکھنے والی شخصیات میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور انہوں نے بچنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ جبکہ ملک کے 10 بڑے شہروں میں بے نامی اثاثوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تین جولائی کی رات بارہ بجے ایمنسٹی اسکیم کی مدت ختم ہوگئی ہے ،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کی بے نامی اثاثوں کی ضبطگی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی لاہور فیصل آباد ملتان راولپنڈی گجرانوالہ اسلام اباد پشاور حیدرآباد اور سیالکوٹ میں ٹیکس نہ دینے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ،پہلے مرحلے میں 10 بڑے شہروں سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے کم از کم 5 بڑے افراد کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ذرائع کےمطابق حکومت نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔ کالا دھن سفید کرنے کا موقع ختم ایف بی آر نے سکیم سے فائدہ اٹھانے والا پورٹل بند کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی روک دی ،ایمنسٹی اسکیم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے منقطع کر دی گئی۔

روینہ ٹنڈن کو دنگل گرل زائرہ وسیم کونا شکرا کہنے پر پچھتاوے کا احساس ہونے لگا

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو دنگل گرل زائرہ وسیم کونا شکرا کہنے پر پچھتاوے کا احساس ہونے لگا جس کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔فلم ”سیکریٹ سپر اسٹار“ اور”دنگل“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے مذہب کی خاطر بالی ووڈ چھوڑنے کے اعلان نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی ہے اورہرکوئی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کررہا ہے۔تاہم اداکارہ روینہ ٹنڈن وہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے زائرہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناشکرا قراردیا تھا اورکافی سخت لہجے میں کہا تھا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صرف دو فلمیں کرنے والی اداکارہ اس انڈسٹری کوچھوڑرہی ہے جس نے اسے سب کچھ دیا۔ میں صرف یہی کہہ سکتی ہوں کہ اگرجانا ہے تو باوقار طریقے سے جائیں اور اپنے تنگ نظر خیالات اپنے تک ہی محدود رکھیں۔لیکن اب روینہ ٹنڈن کواپنے الفاظوں کی سختی کا اندازہ ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے فوری ردعمل پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرہ کا فیصلہ ہم جیسے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہے جو فلموں، سینما اورانڈسٹری سے محبت کرتے ہیں۔ میں اپنی پہلی ٹوئٹ ڈیلیٹ کررہی ہوں جس میں نہایت سخت الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ 18 سالہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی طویل فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اپنے مذہب سے دورہوتی جارہی ہیں لہٰذا وہ بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں۔

رواں سال پاکستانی برآمدات انتہائی درجہ تک پہنچنے کا امکان، قونصل جنرل سڈنی عبدالماجد یوسفانی کی چینل ۵ سے گفتگو

سڈنی (اورنگ زیب بیگ سے) آسٹریلیا کے لئےرواں برس پاکستانی برآمدات 350ملین ڈالرز تک پہنچ جائیں گی جبکہ گزشتہ برس یہ برآمدات 289ملین ڈالرز پر بند ہوئی تھیں اس طرح آسٹریلیا کیلئےپاکستان کی برآمدات میں نمائیاں اضافہ ہونے لگا ہے، ان خیالات کا اظہار ٹریڈ کمشنر آف پاکستان برائے آسٹریلیا اور قونصل جنرل سڈنی عبدالماجد یوسفانی نے خبریں کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف فارن افئیرز اینڈ ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان مصنوعات کی آسٹریلیا میں برآمدات بڑھنا شروع ہوئی ہیں جبکہ آسٹریلیا سے پاکستان کم چیزیں جانا شروع ہوئی ہیں جس سے پاکستان کو کم سے کم زرمبادلہ دینا ہوگا۔ ہر بار پاکستان کو آسٹریلیا سے اپنی برآمدات سے زائد درآمدات کرنا پڑھتی تھی لہذاجبکہ2018میں پہلی بار ایسا ہوا کہ آسٹریلیا کی نسبت پاکستانی مصنوعات زیادہ تعداد میں آسٹریلیا آئیں اس طرح پاکستان پہلی مرتبہ سرپلس ہواجو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آسٹریلیا سے کھاد بنانے کیلئے فاسفورس اور بڑی تعداد میں دالیں پاکستان جا رہی ہیں تاہم پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات ،سرجیکل، کھیلوں کے سامان اور جوتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں چاول اوٹیکسٹائل مصنوعات آسٹریلیا برآمد ہو رہی ہیں ، ٹیکسٹائل سیکٹر میں پاکستانی مصنوعات میں نمائیاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ گزشتہ برس 65 ملین ڈالرز تھا جبکہ اس سال 95ملین ڈالرز کا نمائیاں اضافہ ہے اسی طرح 20ملین کے چاول اور 28ملین کی پٹرولیم مصنوعات آسٹریلیا آئی ہیں اور ان مصنوعات کی کوالٹی سے اسٹریلین امپورٹرز پوری طرح معطمن ہیں ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ کچھ آسٹریلیا کی کمپنیاں کچھ عرصہ قبل اپنے دفاتر پاکستان کی مختلف شہروں میں بنا کر پاکستانیوں کو نوکریاں بھی دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ ہر لحاظ سے سرپلس تجارت ہوگی۔

بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں امام الحق کو نکال کر شعیب کو کھلایا جائے حفیظ سے اوپن کرائیں:طاہر شاہ ، اکلوتے میچ میںپاکستان پلاننگ سے کھیلے‘ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا ٹارگٹ دینا ہوگا:وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے پروگرام ”دی ورلڈ کپ شو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم مانی جا رہی ہے۔ ورلڈ کپ میچز کی صورتحال بہت گھمبیر اور پر اسرار ہے۔ پاکستان کی کل ہونے والی میٹنگ میںسٹریٹجی تیار کی گئی ہے کہ امام الحق کو ٹیم سے نکال کر حفیظ کو اوپنر بھیجا جائے اور مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو کھلایا جائے۔ ورلڈ کپ مچز میں دونوں ٹیموں کو لیکر چلنے میں اہم رول ایمپائرز کا ہے جو ماں باپ کا کردار ادا کرتے ہیں ورنہ کھلاڑی ایک دوسرے کا سر پھاڑ دیں۔ اسپورٹس ایکسپرٹ احتشام الحق نے کہا ہے کہ اب تک کلیئر نہیں ہو سکا کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جانے والی 4 ٹیمیں کونسی ہیں۔ پاکستان کے میچ کے اختتام تک سیمی فائنل کی ٹیمز فائنل نہیں ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم بارے ٹیم کا کوچ، چیف سلیکٹر اور کپتان کہہ رہا ہے کہ ٹیم کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ پاکستانی ٹیم کے لڑکے اپنی مرضی سے کھیلتے اور اپنی مرضی سے جیتتے ہیں، ٹیم کی کوچنگ کا کوئی عمل دخل نہیں۔ جس ٹیم کا کچھ پتا ہی نہیں کہ کس کھلاڑی نے کیا کرنا ہے، اوپنر، مڈل آرڈر یا با?لرز میچ میں شاید چل جائیں کی سٹریٹجی کیساتھ میدان میں جانے والی ٹیم کیا مقابلہ کرے گی اور کیا جیتے گی۔ اسپورٹس ایکسپرٹ ڈاکٹر ندیم شیرازی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے آج کا میچ ہارنے کے باوجود خود کو رن ریٹ کے تناسب سے اتنا محفوظ کرلیا ہے کہ پاکستان اس کے قریب نہیں پہنچ سکتا۔ ورلڈ کپ میچز میں بارش کا اہم کردار رہا ہے۔ ایک ایک پوائنٹ ٹیموں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، دو میچز انہیں ان کے کپتان نے سینچری کر کے جتوائے ہیں مگر اب ان کی بیٹنگ لائن بہتر ہو رہی ہے۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف میچ کو آسان لیا ہے کیونکہ رن ریٹ اچھا ہونے کی وجہ سے انہیں سیمی فائنل تک رسائی میں کوئی مشکل نہیں۔ ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کو کپتان بنا کر ایک نئی ٹیم دے دی جائے تو پاکستان کرکٹ میں ایک نیا رجحان آجائےگا۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ ہار جیت کرکٹ کا حصہ ہے، نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں پلاننگ کیساتھ جانا چاہیئے۔ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ دینا ہوگا۔

کرپٹ افراد کا پیسہ ، جائیدادیں ضبط ہونی چاہئیں:ڈاکٹر قیس ، پاکستان کی تباہی و بربادی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی:شوکت بسرا کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا ہے کہ ملک سے کرپٹ پیسہ اور جائیدادیں ضبط ہو نی چاہئیں۔پچھلی دو حکومتوں کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کیخلاف کاروائی ہونی ہے۔ جنہوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا اسمیں مڈل کلاس لوگوں کو جرمانے اور اشرافیہ کو سزائیں ہوں گی۔ جن ملازمین کے نام پر جائیدادیں خریدی گئی ہیں وہ دکھائیں کہ کیسے جائیدادیں خریدی ہیں۔ ہمارے ملک میں مک مکا کا کاروبار بھی چلتاہے۔2025ئ سے جو دنیا بنے گی اسمیں ممالک نان کرپٹ طریقے سے چلیں گے۔ کاروباری افرادڈائریکٹ ٹیکس دیں گے تو شاید ان ڈائریکٹ ٹیکس کم ہو جائیں۔ایمنسٹی اسکیم صرف کرپٹ لوگوں کو فائدہ دیتی ہے مگر پچھلی سکیموں کی بجائے موجودہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ ہوا ہے۔ آصف زرداری نے اپنے دوستوں کی سمگل شدہ گاڑیاں لیگل کروانے کے لیے ایمنسٹی اسکیم دی۔عمران خان نے نواز شریف کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنا گھر قانونی کروایا تھا۔ یہ لوگ ایکدوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ پہلے قانون کیساتھ کھیلا جاتا رہا ہے مگر موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں ریاست کا ڈر شامل ہے،اب زمینیں ضبط ہونے سے آنیوالے دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کو تمام لوگوں پر نافذ کیا گیا ہے۔ کالا دھن چھپانے والے، ٹیکس چوروں، بے نامی جائیدادوں اور پاکستان کے عوام کو لوٹنے والوں اور غریب سے غریب تر کرنے والوں کو موقع دیا گیا تھا جسکا وقت آج ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان کی تباہی و بربادی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہوگی اور کوئی نہیں بچے گا۔ ن لیگ شور شرابے اور الزامات کی سیاست کی بجائے آزاد عدالتوں پر بھروسہ کریں، رانا ثنا اللہ بے گناہ ہوئے تو بری ہو جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کے جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے ، ابھی صرف منشیا ت کا کیس سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں نواز شریف اور شہباز شریف کے گناہ کبیرہ و صغیرہ کے سہولت کار رانا ثنا اللہ ہیں اور اپنی قیادت سے زیادہ خطرناک ہیں۔ انکا نام قتل ، قبضہ گروپوں، بین تنظیموںاور جعلی پولیس مقابلوں میں سامنے آئے گا تو حقائق لوگوں کو حیران کر دیں گے۔نواز شریف کے عزیز عابد شیر علی نے کہا تھاکہ یہ شخص 20سے زائد قتل کروا چکا ہے۔ انہوں نے قانون اور حکومت کو گھر کی لونڈی بناکرجائیدادیں اور مال بنایا قتل و غارت اور قبضے کیے۔ ایسے لوگ کسی بھی جماعت و ادارے میں ہوں انکے خلاف کاروائی ہوگی۔ انکی مثال ”چور نالے چتر“کی سی ہے۔

بے نامی جائیدادیں ملکی اثاثوں میں شامل ہونے سے معیشت میں بہتری آئیگی : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا لیکن اب خاص طور پر قطر کے ذمہ دار ترین شخصیت پاکستان آئی تھیں اس کے بعد یہ افواہیں دوبارہ شروع ہوئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پیش کش یہ ہوئی ہے کہ آپ اتنے پیسے لے لیں اور ان کو جانے دیں اور اس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ نہیں جی مسئلہ پیسے لینے سے زیادہ یہ ہے کہ آپ یہ بتائیں کہ پیسے کس مقصد کے لئے جمع کروا رہے ہیں اور تسلیم کریں کہ ہم نے غلطی کی ہے اور ہم نے یہ کرپشن کے پیسے تھے اور ہم جمع کروا رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ معاملہ اس وجہ سے پچھلے کافی دنوں سے اٹکا ہوا ہے اور عمران خان کا دوبارہ اصرار کہ باتت نہیں مانی اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بات صحیح ہے۔ میں اس سلسلے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن آثار یہی ہیں چیزیں جس طر جاتی دکھائی دے رہی ہیں بالآخر وہ جا کر رہیں گی۔ میں نہیں سمجھتا معاملہ ڈیل کی طرف جائے ڈیل پاکستان کے عوام کی جو کمٹمنٹ ہے عدلیہ کی، احتساب کی کمٹمنٹ ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے اگر پیسے دینے ہیں تو پیسے دیں اور رسید کٹوائیں اور فارغ ہوں۔ پلی بار گیننگ کا مقصد یہ ہوتاہے کہ میں محمد رشید ولد عبدالرحمن یہ تسلیم کر لیا کہ میں نے قوم کا اتنا پیسہ کھایا غیر قانونی طور پر پیسہ کمایا میں سارے پیسے بمعہ ہرجانہ جو ہے جمع کروا رہا ہوں۔ضیا شاہد نے احسن اقبال سے سوال کیا ہے کہ کچھ دنوں سے آپ کے کیسز کی باتت شروع ہوئی جہاں تتک مجھے یاد پڑتا ہے میں خود سابق صدر ممنون صاحب سے ملنے گیا تھا نارووال تو وہ آپ کے سپورٹس کمپلیکس سے ہی واپس آئے تھے اور بہت تعریف کر رہے تھے کہ ایک بہت زبردست وینچر ہوا لیکن دو دن بعد ہی یہ خبریں آ گئی کہ حالانکہ اس وقت صدر اپنی سیٹ پر تھے کہ وہاں ہو گئی ہے تو یہ تو بڑی عجیب سی بات لگتی ہے آپ تو بڑے سیانے اور سمجھدار آدمی ہیں آپ کے حلقے میں ایسا کام جس کا سارا کریڈٹ بھی آپ کو ہی جا رہا تھا اس ہی کیوں اس قسم کی شکایات پیدا ہوئیں۔ سرے سے اس منصوبے کو ختم کرنا پڑا ہے۔ مسلم لیگ ن کی بات صحیح ہے کہ وزیراعظم عمران خان نام بتائیں کہ کس سے این آر او مانگا گیا ہے ضیا شاہد نے کہا کہ پی ی آئی کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ بتائیں کہ کس نے کہا تھا۔لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں دھماکہ کیا گیا ضیا شاہد نے کہا یہ تو ایک صاف نظر آ رہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو قوتیں سرگرم عمل رہی ہیں اس میں انڈیا کی سیکرٹ سروس کے علاوہ خاد یعنی افغانستان کی سیکرٹ سروس بھی ملوث ہے۔ انڈیا الیکشن سے پہلے ہی یہ کہہ چکا ہے کہ ہمیں مسلمانوں کے ووٹ نہیں چاہئیں عملی صورت حال بھی یہی ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو اور بعض اقلیتوں کو آنے ہی نہیں دیا اور اسمبلیوں تک پہنچتے ہی نہیں۔ انڈیا کے اگلے 5 سال کیسے ہوں گے کشمیر میں تو الیکشن کے نام پر وہ ڈرامہ بھی نہ کر سکے۔ سوال ہے کیا بھارت کو اب بھی دنیا کی سب سے جمہوریت کہا جا سکتا ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ ملکوں کے درمیان جو ڈپلومیسی ہے یہ بھی ایک دن کی بات نہیں ہوتی نہ ہی کوئی اس کا فوری نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ ایمنسٹی سکیم کے تحت آج نہیں تو کل پکڑے جانا ہے اس لئے کہ اس ملک میں ایک فیصلہ کن موڑ آ چکا ہے ایک تو یہ ہے کہ بدعنوانوں بددیانتوں اور کرپٹ لوگوں کے ساتھ چمٹے رہیں اور اپنے ملک کا بقیہ ستیا ناس کر دیں دوسرا یہ کہ بہت مشکلات ہیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں اس کے باوجود کوشش کریں کہ ایک ملکی جدوجہد کر کے ہم اس راستے کوو روکیں جس راستے پر آج تک ہماری قوم کے اکثر لوگ چل رہے تھے میں یہ سمجھتا ہوں جب پاکستان کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ ایک اچھا ملک بنانا چاہئے اور ایک منصفانہ معاشرہ بنانا چاہتے ہیں لہٰذا یقینا مشکلات رفتہ رفتہ دور ہوتی چلی جائیں گی۔ اس کے لئے فضا ہموار ہوتی چلی جائے گی۔ چودھری تنویر کی 6 ہزار بے نامی جائیداد ضبط کی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ اصولی طور پر حکومت ایک بات کہتی ہے اپوزیشن دوسری بات کہتی ہے ضروری یہ ہے کہ اب ایسے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنیں جو یہ جائزہ لے سکیں کہ اس سکیم کا کیا فائدہ ہوا ہے اعداد و شمار سامنے آنے چاہئیں۔ بلکہ ایف بی آر تو دینے چاہئیں کہ یہ ہم نے کیا ہے یہ کامیابی ہوئی ہے۔ کاموں میں کامیابی بھی ہوتی ہے ناکامی بھی ہو جاتی ہے لیکن سامنے آنا چاہئے، ہر چیز کو انگوٹھے کے نیچے چھپا دینا غلط ہو گا۔ اس سوال کے جواب میں ہر کارروائی میں ہر کرپشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ ہی سامنے کیوں آ رہے ہیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ بہت سارے معاملات میں ابھی تک شفافیت نہیں ہے اور جب تک شفافیت نہیں ہو گی کسی مسئلے پر۔ لین دین میں نہیں ہو گی احتساب میں نہیں ہو گی پکڑ دھکڑ میں نہیں ہو گی کیا وجہ ہے ایک ہی قسم کا ملزم بیٹھا ہوا ہے دوسرے قسم کا ملزم دیوار کے پیچھے چھپا ہوا ہے جرم ان کا ایک ہی ہے بعض اوقات تو عالم یہ ہے دو بھائی ہیں تو ایک بھائی اندر بیٹھا ہے دوسرا باہر عیش کر رہا ہے حالانکہ ان کا بیگ ایک ہے میں سمجھتا ہوں کہ آہستہ آہستہ یہ خامیاں دور کر لی جائیں گی تو کافی فرق پڑے گا۔ کیا یہ دعویٰ کہ مشکل وقت ختم ہو چکا ہے اب ہم پٹڑی پر چڑھ چکے ہیں ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی۔ملک کی معاشی صورتحال ابھی اتنی بہتر نہیں ہے۔ ہمیں مزید سخت معاشی حالات کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ رانا ثنائ کا منشیات کیس میں پکڑے جانا افسوسناک ہے اے این ایف کا دعویٰ ہے کہ ٹھوس ثبوت موجود ہیں اس لئے جسمانی ریمانڈ کی بھی ضرورت نہیں ہے اگر صورتحال واقعی ایسی ہے کہ ن لیگ کے لئے بہت مشکل حالات سامنے آئیں گے۔ اس کیس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئے تاہم ملزم کو صفائی ک پورا موقع ملنا چاہئے۔ رانا ثنا کی طبی مسائل میں تو انہیں اس حوالے سے سہولتیں دینی چاہئیں۔ سانحہ ماڈل ٹا?ن جس روز بپا ہوا میں بھی وہاں گیا اور نہتے شہریوں پر ہونے والے ظلم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، اس وقت ہی میرے دل سے آواز آئی کہ اس ظلم کا حساب دینا ہو گا۔ راجہ پرویز نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ابھی تو اس کیس میں اور بہت سے نام سامنے آئیں گے۔ ہم سب کو عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہونا چاہئے ایئرپورٹ پر دو افراد کا قتل افسوسناک ہے اس پر بڑے سوالات اٹھتے ہیں کہ قاتل دو سال سے پلاننگ کر رہا تھا سکیورٹی ادارے کہاں تھے۔

پاکستان کا بھارت کو امن کا پیغام،مودی سرکاری نے اسے کمزوری سمجھا: امجد اقبال ، عمران خان کو کہنا چاہئے تھا کہ منی چینجرز بند کرکے ڈالر کی قیمت نیچے لاﺅنگا : شاہد بھٹی ، پاکستان امریکہ کو باور کرانے کی پوزیشن میں ہے بھارت ریاستی دہشتگردی سے باز نہیں آ رہا: اعجاز حفیظ ، بھارت نے روس کے آرمی چیف کا دورہ پاکستان، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پہلے دھماکہ کیا: اشرف عاصمی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصرون پر مشتمل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارشاہد بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت نے اپنے مذہب اور تہذیب کے مطابق بھارت کو ہر بار امن کا پیغام دیا مگر بھارت اسے ہماری کمزوری سمجھتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے امریکا جاکر پاکستانی ایجنڈا پیش کرنے پر مودی کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دھماکہ کیا۔ وزیراعظم نے چوروں کیساتھ پلی بارگین جیسے فراڈ کی آفر کی ہے، چوروں کو سزا دینے کی بات نہیں کی۔ عمران خان ایسا بیان کیوں نہیں دیتے ہیں کہ منی چینجرز بند کرواکے ڈالر کی قیمت 150پر لا?ں گا۔چینی سے فائدہ اٹھانے والے زرداری اور جہانگیر ترین کا ذکر کیوں نہیں کرتے۔ عمران خان دونوں بادشاہوں کے نام بتائیں جنہوں نے این آر اوکے لیے سفارش کی۔ لوگ 40ہزار کے بانڈز 30ہزار میں بیچنے پر مجبور ہیں۔ میزبان کالم نگار امجد اقبال کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے پانچ جوانوں کی دھماکے میں شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ دھماکہ بھارت کی دہشتگردوں کیساتھ ریاستی حمایت کا نتیجہ ہے۔پاک فوج اور قوم کے جذبے میں اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے شہادتیں دیکر بھی کوئی لغزش نہیں ہے۔ پاکستان خطے کے امن کی بات کرتا ہے مگر ہمارا دشمن امن مذاکرت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر کوشش میں مصروف ہے۔ حکومت پاکستان چھمب سیکٹر دھماکے میں بھارتی سازش کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ بھارت نے پاکستان کے امن و معیثت پر دہشتگردی کے ذریعے وار کیا ہے، پاکستان کو اسکا بھرپور جواب دینا چاہیئے۔ کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا ہے کہ ایل او سی پر دھماکے سے وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کوئی اثر نہیں پڑے گامگر بھارت اور بدنام ہوگا۔ پاکستان کو امریکہ کو باور کرانے کی پوزیشن میں ہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی سے باز نہیں آرہا۔ مودی سرکار سے اچھے کی کوئی امید نہیں ہے، چھمب دھماکہ مودی کی حماقتوں میں ایک اور حماقت ہے۔پاکستان کے سلامتی کونسل میں بھارتی حمایت کے مثبت اقدام کے جواب میںہمارے فوجی جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان میں ٹرین کا سفر اب بھی غیر معیار ی ہے۔ریلوے کا آڈٹ ناگزیر ہے۔ پلی بارگین پاکستان کے قانون میں ہے اور عمران خان کی آفر نیب قانون کے مطابق ہے۔ اے این ایف اقوام متحدہ میں پاکستان کا بہترین ادارہ ہے۔ تجزیہ کاراشرف عاصمی نے کہا ہے کہ روس کے آرمی چیف کے دورہ پاکستان، پاکستان کی معاشی بہتری اور وزیراعظم کے امریکا جانے سے پہلے لائن آف کنٹرول پر حملہ کروانا مودی سرکار کو لگنے والے زخموں کا ردعمل ہے۔پاک فوج کیساتھ پاکستان کا بچہ بچہ کھڑا ہے۔وزیراعظم کے زرداری اور نواز شریف کا لوٹا ہوا آدھا پیسہ واپس لینے سے ڈالر نیچے آنے کا بیان سیاسی طورپر بہت خوبصورت لگتا ہے مگر وہ اپنی معاشی ناکامیوں کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو نہ ٹھہرائیں۔ ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے پر چوروں اور لٹیروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیئے۔ اسکے لیے ایف بی آر کے حرام خور طبقے کی تبدیلی ضروری ہے۔اے این ایف آرمی چلا رہی ہے، رانا ثنا اللہ لمبی جیل کاٹیں گے۔عالمی ایشو بننے پر جرمنی اور یواین او رانا ثنا اللہ کا کیس سپروائز کریں گے۔ احسن اقبال پر بے ضابطگیوں کے کیس سیاسی ہیں ،انہیں کلین چٹ مل جائے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پوزیشن؛انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک)انگلینڈکی نیوز ی لینڈکو شکست دینے کے بعدپوائنٹس ٹیبل پوزیشن
انگلینڈ نے نیوز ی لینڈکو 119رنز سے شکست دے دی
ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اس کے 123 رنز پر آدھی کیوی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 14 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے، نکولس صفر اور مارٹن گپٹل 8 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ولیمسن نے تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر کے ساتھ محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 47 رنز جوڑے تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر کپتان رن آﺅٹ ہوگئے۔کرکٹ ورلڈکپ کے آج انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کیا اور 132 رنز کی شراکت قائم کی تاہم جیسن رائے 60 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔ون ڈاﺅن آنے والے جوئے روٹ نے صرف 24 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے جب کہ اوپنر بیراسٹو نے جارحانہ انداز میں سنچری مکمل کی اور 106 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ بہترین اوپننگ شراکت ملنے کے باوجود بعد میں آنے والے بلے باز بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے، جوس بٹلر اور بین اسٹوکس 11،11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان اون مورگن بھی 42 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری، جیمز نیشام نے 2،2 اور مائیکل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کا میچ پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو اور پاکستان نے جمعہ کو بنگلا دیش کو ہرادیا تو قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں انگلش ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہوجائے گی، انگلینڈ کے میچ جیتنے کے بعد اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے میچ جیت جاتی ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورتحال میں لازم ہے کہ نہ صرف نیوزلینڈ انگلینڈ سے میچ بڑے مارجن سے ہارے بلکہ قومی ٹیم کو بنگلا دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

انگلینڈ نے نیوز ی لینڈکو 119رنز سے شکست دے دی

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے نیوز ی لینڈکو 119رنز سے شکست دے دی
ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اس کے 123 رنز پر آدھی کیوی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 14 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے، نکولس صفر اور مارٹن گپٹل 8 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ولیمسن نے تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر کے ساتھ محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 47 رنز جوڑے تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر کپتان رن آﺅٹ ہوگئے۔کرکٹ ورلڈکپ کے آج انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کیا اور 132 رنز کی شراکت قائم کی تاہم جیسن رائے 60 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔ون ڈاﺅن آنے والے جوئے روٹ نے صرف 24 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے جب کہ اوپنر بیراسٹو نے جارحانہ انداز میں سنچری مکمل کی اور 106 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ بہترین اوپننگ شراکت ملنے کے باوجود بعد میں آنے والے بلے باز بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے، جوس بٹلر اور بین اسٹوکس 11،11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان اون مورگن بھی 42 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری، جیمز نیشام نے 2،2 اور مائیکل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کا میچ پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو اور پاکستان نے جمعہ کو بنگلا دیش کو ہرادیا تو قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں انگلش ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہوجائے گی، انگلینڈ کے میچ جیتنے کے بعد اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے میچ جیت جاتی ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورتحال میں لازم ہے کہ نہ صرف نیوزلینڈ انگلینڈ سے میچ بڑے مارجن سے ہارے بلکہ قومی ٹیم کو بنگلا دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔