عدالت مجھ پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی تمام خواتین کو طلب کرے۔ علی ظفر کی کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

لاہور(صدف نعیم سے) عدالت مجھ پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی تمام خواتین کو طلب کرے،علی ظفر کی عدالت سے استدعا، میشا شفیع کہ چار دوست خواتین نے بھی مجھ پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ،ایک خاتون نے کہا وہ اے لیول میں میری کلاس فیلو تھی اس وقت میں نے اس کو ہراساںکیا جبکہ میں نے اے لیو ل پڑھا ہی نہیں۔میں نے تو عام سکول سے میڑک کیا ۔ میشا شفیع کی دوست نا ئلہ نے امریکہ میں ایک کنسرٹ میں بیک سٹیج پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ،امریکہ میں کنسرٹ کی جگہ پر کوئی بیک سٹیج نہیں تھا ، میشا شفیع اور اس کی دوست خواتین نے مجھے بدنام کرنے کا قسم کھائی ہوئی ہے ،میشا شفیع اور اس کی دوست خواتین نے الزام لگائے،میشا شفیع می ٹو موومنٹ سے فائدے اٹھانے کیلئے حد سے گزر گئیں،میرے خلاف می ٹو مہم کا غلط استعمال کیا گیا، می ٹو مہم کا میں حامی ہوں مگر اسکا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے،میں نے دو روز آٹھ گھنٹے عدالت میں مسلسل کھڑے ہو کر تمام دستاویزی ثبوت پیش کیے ،میں نہیں جانتا کہ میشاءشفیع کے بیان کے بعد پیپسی اور دیگر کمپنیوں سے میرے کیوں کنٹریکٹ ختم ہوئے، علی ظفر نامی تنظیم خود اسے سپورٹ کرتی ہے،میں ویسے تو آج مسلسل چار گھنٹے عدالت میں کھڑا رہا لیکن پھر بھی اپنے چاہنے والوں کے لیے گنگنا دیتا ہوں۔’اے دل میرے چھوڑ یہ پھرے دنیا ہے جھوٹی لوگ لٹیرے‘علی ظفر نے گاناگنگنایا۔

ثبوت وہ بھی ویڈیو کے ساتھ،ضمانت ناقابل ضمانت

لاہور (خصوصی رپورٹر )اینٹی نا ر کو ٹکس فورس (اے این کی طر ف سے مسلم لیگ (ن )پنجا ب کے صدر اور سابق صو با ئی وزیر قانو ن را نا ثنا ءاللہ کے خلا ف در ج کرائی گئی ا یف آئی ار کی تفصیلا ت سامنے آگئی جس کے مطا بق را نا ثنا ءاللہ سے اے این ایف ٹیم نے تلا شی لینے پر نیلے ر نے کے بیگ سے 15کلو گرا م ہیرون آمد کی اس دوران اسکے گارڈاور د یگر ساتھیو ںنے اے این ایف ٹیم پر حملہ کر کے زبر دستی را نا ثنا ءاللہ کو چھڑوانے کی کو شش کی ہے ۔ دوسری جا نب ما ہر قانو ن کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت دس کلو یا اس سے زیادہ منشیات رکھنے والے ملزم کو سزائے موت یا پھر عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہو سکتی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اے این ایف کی طر ف کی سے مسلم لیگ ن پنجا ب کے صدر اور سابق را نا ثنا ءاللہ کے خلا ف ایک روز قبل کروائی گئی ایف آئی ار کی تفصیلا ت سامنے آگئی ہیں جس کے مطا بق ایک روز قبل را نا ثنا ءاللہ اپنی گا ڑی نمبر بی ایف 0601لینڈ کرو زر سفیف رو نگ میں اپنے سکا رڈ کے ہمرا ہ لاہور سے فیصل آبا د جا ر ہے تھے کہ راوی ٹول پلازے کے قر یب مخبر خا ص کی اطلا ع پر اے این ایف کی ٹیم نے ان کو رو کنے پر جب گا ڑیو ں کی تلا شی لی تو را نا ثنا ءاللہ کی گا ڑی میں سے نیلے ر نگ کا بیگ ملا جسکی تلاشی لی گئی اس میںہےرون تھی ، بر آمد پر را نا ثنا ءاللہ کے گا ڑد نے اے این ایف ٹیم پر حملہ کردیا اور زبردستی را نا ثنا ءاللہ کو چھڑوانے کی کو شش کی ملزما ن سے جد ید اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ بعدازا ںڈپٹی داریکٹر اے این ایف نے ملزمان اور بر آمد ہو نے والی منشیا ت کو اے این ایف آفس منتقل کیا گیا ، منشیا ت کا وزن کر نے پر معلوم ہوا کہ گا ڑی سے 15کلو گرا م ہےرون بر آمد کی گئی ہے ۔دوسری جا نب ما ہر قانو ن بر گیڈ ئیر (ر) حامد سعید کا کہنا ہے کہ مذکو ر ہ واقعہ میںجیتا مصبو ط چا لا ن ہو گا ملزم کے خلا ف اتنی سخت سزا ہو گئی جبکہ جد ید دور میں موقع پر گرفتا ر ی کی باقاعد ہ ویڈیو بھی بنا ئی جا تی ہے جو ایک ثبوت ہو تا ہے ۔مزید کہنا ہے کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت اگر کسی شخص سے چرس، پوست، بھنگ یا پھر ہیروئن برآمد ہوتی ہے تو یہ ناقابل ضمانت جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی شخص سے ایک کلو منشیات برآمد ہوتی تو اسے بھی قانون کے تحت عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی ۔

دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں اور یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین کو مواد اپ لوڈ اور ڈاﺅن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں

انگلینڈ کے 306 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 123 رنز پر آﺅٹ

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اس کے 123 رنز پر آدھی کیوی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 14 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے، نکولس صفر اور مارٹن گپٹل 8 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ولیمسن نے تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر کے ساتھ محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 47 رنز جوڑے تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر کپتان رن آﺅٹ ہوگئے۔کرکٹ ورلڈکپ کے آج انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کیا اور 132 رنز کی شراکت قائم کی تاہم جیسن رائے 60 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔ون ڈاﺅن آنے والے جوئے روٹ نے صرف 24 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے جب کہ اوپنر بیراسٹو نے جارحانہ انداز میں سنچری مکمل کی اور 106 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ بہترین اوپننگ شراکت ملنے کے باوجود بعد میں آنے والے بلے باز بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے، جوس بٹلر اور بین اسٹوکس 11،11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ کپتان اون مورگن بھی 42 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری، جیمز نیشام نے 2،2 اور مائیکل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کا میچ پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو اور پاکستان نے جمعہ کو بنگلا دیش کو ہرادیا تو قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں انگلش ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہوجائے گی، انگلینڈ کے میچ جیتنے کے بعد اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے میچ جیت جاتی ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورتحال میں لازم ہے کہ نہ صرف نیوزلینڈ انگلینڈ سے میچ بڑے مارجن سے ہارے بلکہ قومی ٹیم کو بنگلا دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

309ارب کے ایمرجنسی پروگرام کا اہم اعلان

اسلام آباد (آئی این پی، صباح نیوز) وفاقی حکومت نے زراعت کے فروغ کے لئے صوبوں کے اشتراک کے ساتھ 309ارب روپے کاوزیراعظم کا قو می زرعی ایمرجنسی پروگرام کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر برائے قو می تحفظ خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہاہے کہ پروگرام کے تحت 16بڑے منصوبوں کا آ غاز کیا جا رہا ہے جس سے زراعت اور لائیو سٹاک میں بے پناہ ترقی ہوگی، کپاس کی درآمد پر ڈیوٹی لگانے اور اس کی سپورٹ پرائس کے حوالے سے تجویز پر کام کر رہے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر راہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ وزیراعظم کا قو می ایمرجنسی پروگرام برائے زراعت کے تحت ایکنک سے تمام منصوبے منظور ہو جائیں گے اوردو ہفتوں میں پروگرام عملی طور پر منظور ہو گا، پر و گرام کے لئے وفاق 85ارب دے گا ،صوبے175ارب جبکہ کسان 50ارب دیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد زراعت کے شعبہ کے لئے ترقیاتی فنڈز میں 60فیصد کمی آئی، منصو بے کے تحت گندم، چاول، گنا، آئل، سیڈ ور دیگر فصلوں کی پیداوار کو بڑھا کر انقلاب لائیں گے، 220ارب پانی کے چھوٹے ڈیم اور انتظامات کےلئے خرچ کرنے کا پروگرام ہے، مچھلی کی پیداوار میں بہت اضافہ کےلئے بڑا پروگرام بنایا ہے، گوشت کی ایکسپورٹ بڑھائیں گے، نئی مارکیٹیں بنا رہے ہیںاورمارکیٹوں کو اپ گریڈ کریں گے، تا کہ زمیندار کو اجناس کو اچھے پیسے ملیں، ، ز خیر ہ ا ندوزی کے خلاف کاروائی کریں گے، آڑھتیوں کی اجارہ داری ختم کریں گے، کھاد کی قیمت کو کم کریں گے، زراعت کی تحقیق کے شعبہ کےلئے ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دنیا میں جو کپاس کی قیمت ہے وہ پاکستان کے کاشتکار کو بھی ملے، سندھ حکومت ابھی تک پرو گرام میں شامل نہیں ہوئی یہ افسوسناک ہے، زراعت کو سیاست سے بالا تر رکھیں،چینی کی قیمت ٹیکس لگانے سے بڑھی ہے، یہ حکومت کو پیسہ جا رہا ہے، یہ شوگر ملوں کو یہ مجھے نہیں آرہا ہے،میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے، جب مجھے مشاورت کےلئے بلایا جاتا ہے تو آتا ہوں۔ منگل کو وزیر قومی تحفظ خوراک محمود سلطان نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ذراعت کے وزرائ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب سے آئی ہے یہ محسوس کیا ہے کہ جب تک زراعت کو فروغ نہیں ملے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا، زراعت کےلئے 13نئے پروگرام لائے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کئی اجلاسوں کی صدارت کی۔ اس سے زراعت اور لائیو سٹاک پروگرام میں بے پناہ ترقی کرے گی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ زراعت کو گزشتہ دس سال میں حکومتوں نے نظر انداز کیا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد کہا گیا کہ زراعت صوبوں کی ذمہ داری ہے، صوبوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، 60فیصد اس کے فنڈز میں کمی آئی، زراعت کے لئے ایمرجنسی پروگرام کے نام سے یہ پروگرام رکھا ہے، 309ارب کا پروگرام رکھا ہے، اس میں وفاق اور صوبوں کا حصہ شامل ہے، زراعت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے خوراک کےلئے درآمد کا ملک بن گیا ، چار ارب ڈالر کی درآمد ہوئی، وفاق 85ارب دے گا ،صوبے175ارب جبکہ کسان 50ارب دیں گے ، وفاق نے زراعت کا ترقیاتی فنڈز بڑھا کر 12ارب کیا ہے، ماضی کی حکومت نے نظر انداز کیا ہے، جس سے ملک اورکاشتکار بھی متاثر ہوا، یہ پروگرام ایک انقلاب ہے۔ گندم، چاول، گنا، آئل، سیڈ کی فصلوں کی پیداوار کو بڑھائیں گے، فصلوں کی پیداوار بڑھا کر انقلاب لائیں گے، اس سے کاشتکار بھی خوش حال ہو گا، فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں گے، پانی اہم مسئلہ ہے، 220ارب پانی کے چھوٹے ڈیم اور انتظامات کےلئے خرچ کرنے کا پروگرام ہے، 70ہزار کھالے پکے کریں گے، 9ملین ایکڑ فٹ پانی کی بچت کریں گے چار سال میں پروگرام مکمل کریں گے، 20ہزار ایکڑ زمین پانی نہ ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی گئی، خیبرپختونخوا میں انقلابی پروگرام شروع کیا جائے گا، سندھ حکومت ابھی تک شامل نہیں ہوئی، بار بار ان کو دعوت دی، یہ افسوسناک ہے، سندھ کاشتکار کو کہتے ہیں ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں، اٹھارہ ارب روپے سندھ میں زراعت کے شعبہ کےلئے دینے کےلئے تیار ہیں۔ زراعت کو سیاست سے بالا تر رکھیں، فشریز کے پوٹیشل کو استعمال نہیں کیا گیا، بنگلہ دیش سے بڑی ہماری کوسٹل لائن ہے، دریا اور نہریں موجود ہیں، مچھلی کی پیداوار میں بہت اضافہ ہو سکتا ہے، فشریز کے فروغ کےلئے بڑا پروگرام بنایا ہے، خیبرپختونخوا میں ٹراﺅٹ مچھلی کی پیداوار کو بڑھائیں گے، لائیو سٹاک کے تین پروگرام شروع کریں گے، بچھڑوں کی پرورش کے لئے سبسڈی دیں گے، گوشت کی ایکسپورٹ بڑھائیں گے، جانوروں کی بیماریوں کو ختم کرنے کا پروگرام لا رہے ہیں تا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہو، دیسی مرغیوں کا پروگرام ہے، زرعی اجناس کے لئے مارکیٹ کو بڑھائیں گے، چار نئی مارکیٹیں پنجاب میں بنا رہے ہیں، 56مارکیٹوں کو اپ گریڈ کریں گے، تا کہ زمیندار کو اجناس کو اچھے پیسے ملیں، حکومت کی کامیابی ہے کہ صوبے اور وفاق مل کر 13منصوبے لا رہے ہیں، رواں ماہ ایکنک کے اجلاس میں تمام منصوبے منظور ہو جائیں گے،دو ہفتوں میں پروگرام عملی طور پر منظور ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ کپاس کی درآمد پر ڈیوٹی لگنی چاہیے اور کپاس کی سپورٹ پرائس کے حوالے سے تجویز پر کام کر رہے ہیں، کاشتکاروں کو بہتر بیج فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ زراعت کی تحقیق کے شعبہ کےلئے ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، دنیا تحقیق میں بہت آگے بڑھ گئی ہے، اس سے زراعت میں بنیادی تبدیلی آئے گی، کچھی کینال اور گومل زئی ڈیم پر کام ہورہا ہے،کچھی کینال پر 80ارب خرچ ہو چکا ہے، ابھی تک 10ہزار ایکڑ سیراب ہو رہی ہے، اس کو مکمل کریں گے، اس سے 70ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو گی، بلوچستان میں 7لاکھ ایکڑزمین بنجر پڑی ہوئی ہے، کچھی کینال پر مزید خرچ کریں گے اور بنجر زمین کو استعمال کریں گے، اس کو یقینی بنائیں گے، دنیا میں جو کپاس کی قیمت ہے وہ پاکستان کے کاشتکار کو ملے، چینی کی قیمت ٹیکس لگانے سے بڑھی ہے، یہ حکومت کو پیسہ جا رہا ہے، یہ شوگر ملوں کو یہ مجھے نہیں آرہا ہے،میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے، جو سپریم کورٹ کی ہدایت ہے، جب مجھے مشاورت کےلئے بلایا جاتا ہے تو آتا ہوں، پنجاب کے وزیر زراعت نے کہا کہ جہانگیر ترین کی کاوشوں سے کسانوں کو چاول، گندم، گنا اور دیگر فصلوں پر بہترین ریٹ مل رہا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ منصوبے کے بعد ڈیری، دالوں، ہارٹی کلچر کے شعبوں پر بھی کام کریں گے۔ محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین میری دعوت پر آج آئے ہیں، پس پردہ یہ زراعت کےلئے بہت محنت کررہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ز خیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کریں گے، آڑھتیوں کی اجارہ داری ختم کریں گے، ان کی تعداد کو بڑھائیں گے، تا کہ مقابلہ بڑھے، حکومت 38ارب کی زراعت پر سبسڈی دے رہی ہے، کھاد کی قیمت کو کم کریں گے، جی آئی ڈی پی کو کم کررہے ہیں، گنا میں فصل میں کاشت کاروں کو فائدہ ہوتا تھا، اس لئے کپاس سے کسان گنا کی فصل پر آئے گنا کی فصل میں رواں سال 30فیصد کمی آئی ہے۔ محبوب سلطان نے کہا کہ فصلوں پر ٹڈی کے حملے پر قابو پانے کےلئے کوشش کررہے ہیں، ہوائی سپرے کررہے ہیں۔

بلاول ،شہبازاور عمرا ن اربوں کی مثلث

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق وزیراعظم 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے بنی گالا زمین کو تحفہ ظاہر کردیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پیش کردیں جن کے مطابق بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل ہے۔ وزیراعظم کے ڈالر، پانڈ اسٹرلنگ اور یورو اکانٹس بھی ہیں۔ وہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں، 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے مالک ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ آصف زرداری اور بیٹے بلاول بھٹو زرداری دبئی کے اقامہ ہولڈر بھی ہیں۔ آصف زرداری کے پاس 1 کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور جانور، 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔بلاول بھٹو زرداری امیر ترین ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں اور 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ دبئی کے دو ولاز میں حصہ دار ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ان کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ روپے اور دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔ شہباز شریف کے بیرون ملک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں۔شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ روپے سے زائد کے مالک ہیں، شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے، 8 کروڑ 73 لاکھ کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ کےپرائز بانڈ ہیں۔ رانا ثنااللہ 6 کروڑ 60 لاکھ روپے اور سید خورشید شاہ 6 کروڑ روپے کے اثاثوں ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس 36 لاکھ نقد اور 15 تولے سونا ہے۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی 2 کروڑ کے مالک جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک 13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثے اور ڈھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے۔دیگرپی ٹی آئی کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی 1 ارب روپے سے زائد اثاثوں اور وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

رانا ثناءاللہ ساتھیوں سمیت جیل میں

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ایم این اے رانا ثناءاللہ کو منشیات کیس میں پانچ ساتھیوں سمیت 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔رانا ثناءاللہ کو گزشتہ رو ز اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا اور قبضہ سے 21 کلو منشیات برآمد کی گئی جس میں کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن بتائی جاتی ہے ۔رانا ثنا ءاللہ کو گزشتہ روز ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیاگیا ضلع کچہری کے چاروں اطراف بڑے کنٹینر لگا کر سڑک بند کر دی گئی ۔پیشی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے عدالت میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ اور اس کے گرفتار ساتھیوں کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے وقت سرکاری اہلکاروں سے ہاتھاپائی کی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔عدالت نے رانا ثناءاللہ کو کیمپ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔راناثناءاللہ نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ظلم کیا گیا ظلم زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ۔ دس کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عدالت سزائے موت بھی سنا سکتی ہے۔ ماہرین نے رانا ثناءاللہ کی منشیات برآمد گی پر گرفتاری کے معاملہ پر بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت منشیات بر آمدگی میں مختلف سزائیں سنائی جاتی ہیں ،انسداد منشیات ایکٹ کے کی شق 6 7 اور 8 کے مطابق منشیات برآمدگی کی سزا کم سے کم دو سال ہے ،ایک گرام سے سو گرام تک منشیات برآمد ہونے کی سزا دو سال ہے،سو گرام سے ہزار گرام منشیات برآمد ہونے کی سزا سات سال قید و جرمانہ ہے ،ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عمر قید و ج±رمانہ ہے ،دس کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عدالت سزائے موت بھی سنا سکتی ہے،دس کلو گرام سے زائد منشیات ہونے پر سزا عمر قید سے کسی صورت کم نہیں ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 306 رنز کا ہدف

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 306 رنز کا ہدف
ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کرکٹ ورلڈکپ کے آج انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا ہے۔آج کا میچ پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو اور پاکستان نے جمعہ کو بنگلا دیش کو ہرادیا تو قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں انگلش ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہوجائے گی، انگلینڈ کے میچ جیتنے کے بعد اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے میچ جیت جاتی ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورتحال میں لازم ہے کہ نہ صرف نیوزلینڈ انگلینڈ سے میچ بڑے مارجن سے ہارے بلکہ قومی ٹیم کو بنگلا دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

حافظ سعید سمیت کالعدم جماعت الدعوہ کے متعدد رہنماﺅں پر دہشت گردی کے مقدمات درج

لاہور(ویب ڈیسک) کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر رہنماﺅں کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات درج کرلیے گئے۔محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں 5 کالعدم تنظیموں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ان تنظیموں میں دعوہ الارشاد ٹرسٹ ، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاﺅنڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں اور مقدمات میں حافظ محمد سعید ، عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ ، محمد یحییٰ عزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔تمام ملزمان پر ٹرسٹس کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر تفتیش اور تحقیق کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ان غیر منافع بخش تنظیموں اور ٹرسٹس کے اثاثوں اور پراپرٹیز کے ذریعے دہشت گردی کے لیے مالی سہولت کاری کی گئی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل بھی ان تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

سلمان خان کی نوجوان نظرآنے کیلئے کڑی محنت

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ” دبنگ 3 “ میں نوجوان نظرآنے کے لیے کڑی محنت شروع کردی ہے۔فلم”بھارت“ کی کامیابی کے بعد سلمان خان اپنی اگلی فلم ”دبنگ 3“ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور فلم میں نوجوان نظر آنے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں۔ اس بار فلم ”دبنگ 3“ کی کہانی پچھلی دونوں فلموں سے مختلف ہے جس میں کہانی کودو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک حصے میں تو سلمان خان اپنے مشہورچلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کے دوسرے حصے میں چلبل پانڈے کا ماضی دکھایا جائے گا جب چلبل پانڈے پولیس والا نہیں تھا اوررابن ہڈ بن کر لوگوں کی مدد کیا کرتا تھا۔ سلمان خان کو اس کردار کے لیے نوجوان نظر آنا ہے جس کے لیے انہوں نے جم میں کڑی محنت شروع کردی ہے جب کہ نوجوان نظر آنے کے لیے 7 کلو وزن بھی کم کریں گے۔واضح رہے کہ ”دبنگ 3“ میں بھی اداکارہ سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ رومانوی کردارکرتی نظر آئیں گی تاہم اس بار فلم میں ایک نئی اداکارہ اشوامی مانجریکر کو متعارف کیا جائے گا۔ فلم ”دبنگ 3“ 20 دسمبر2020 کو سینما کی زینت بنے گی۔