ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا، سرفراز احمد

لندن: (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا اب بنگلا دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔لندن میں ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد تمام کھلاڑیوںکواکٹھاکرکےبات کی کہ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی بھرپور محنت کے باوجود کہاں غلطیاں کررہے ہیں؟ کہ بطور ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرپارہے،اپنے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد سینئرز اور جونیئرز سب نے کہا کہ گزشتہ میچز میں جو ہوا، اس کو بھلا کر آئندہ میچز کیلیے نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے،اس کے بعد پاکستان نے بطور ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے میچز کا نتیجہ ہمارے کنٹرول میں نہیں،ہماری توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے،بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل وقفہ ہونے کی وجہ سے تیاری کا اچھا موقع مل گیا، آخری میچ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پرستاروں اور پاکستانی عوام کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف میچ میں بھی ان کی حوصلہ افزائی برقرار رہے گی۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کیلیے زیادہ بہتر پرفارم کرسکتے تھے،اس لئے خود بعد میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مجھ سمیت کسی کے بھی بیٹنگ نمبر سے زیادہ ٹیم کے مفاد میں فیصلوں کی اہمیت ہے۔

امیرِ شارجہ کے نوجوان بیٹے انتقال کرگئے، تین روزہ سوگ کا اعلان

لندن:شارجہ کے حکمراں ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے صاحبزادے لندن میں انتقال کرگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ کے سربراہ شیخ سلطان کے 39 سالہ بیٹے شیخ خالد بن سلطان لندن میں انتقال کرگئے، ان کی میت قانونی کارروائی کے بعد کل متحدہ عرب امارات پہنچنے کی امید ہے۔ شہزادے کی اچانک موت پر شارجہ میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔لندن سے میت متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد نمازہ جنازہ کے انتظامات کیے جائیں گے جب کہ تین دن سوگ کے دوران سرکاری ادراوں میں عام تعطیل ہوں گے اور قومی پرچم سرنگوں رکھے جائیں گے۔شہزادہ خالد بن سلطان فنون لطیفہ بھی خصوصی دلچسپی رکھتے تھے، وہ شارجہ اربن پلاننگ کونسل کے چیئرمین بھی تھے اور شارجہ آرکیٹیکچر ٹرینیئل کے سربراہی بھی کررہے تھے جب کہ برطانیہ میں معروف فیشن برانڈ قاسمی کے بانی بھی تھے۔

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ءکا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میڈیا کے مطابق پاکستان نے ’ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ‘ کے بعد اب قطر کے شہر دوحا میں منعقدہ ’عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء‘ میں بھی بھارت کو شکست دے دی، فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے 5 فریمز کے مقابلے میں 1-3 سے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے پہلے دو فریمز جیتے جب کہ تیسرے فریم میں سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت پر مشتمل بھارتی سائیڈ نے کامیابی پائی تاہم پاکستان نے چوتھے فریم میں فتح اپنے نام کر کے وننگ ٹرافی پرقبضہ جمالیا۔

اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی این اے 191 سے منتخب زرتاج گل 55 تولے سونے جبکہ مسلم لیگ نواز کیرہنما مریم اورنگزیب 32 تولہ زیورات کی مالک ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 277 سے منتخب ایم این اے شزا فاطمہ خواجہ 210 تولہ زیورات جبکہ این اے 283 سے منتخب ایم این اے زیب جعفر 200 تولہ سونا اور ڈائمینڈ رنگز کی مالک ہیں۔این اے 287 سے منتخب ایم این اے مائزہ حمید 80 تولہ زیور کی مالک ہیں جبکہ ڈاکٹر شیریں مزاری کے پاس 60 تولہ سونا ہے۔اسی طرح این اے 290 سے منتخب عندلیب عباس کے پاس 50 تولہ جبکہ این اے 306 سے منتخب شگفتہ جمانی کے پاس 100 تولہ سونا ہے۔این اے 329 سے منتخب ایم این اے عالیہ کامران ایک کلو سونے جبکہ این اے 216 سے منتخب شازیہ مری 25 تولے زیورات کی مالک ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق این اے 230 سے منتخب ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 146 تولہ زیورات رکھتی ہیں جن میں سات سونے کے سیٹ 20 اور چوڑیاں شامل ہیں۔این اے 271 سے منتخب زبیدہ جلال 70 تولہ زیور کی مالک ہیں جبکہ دو لاکھ کا فرنیچر رکھتی ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما طاہرہ اورنگزیب 50 ہزار مالیت کا زیور رکھتی ہیں جبکہ ان کے فرنیچر کی مالیت 27000 ہے۔وزیراعظم عمران خان کے اثاثے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان10کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔انہوں نے بنی گالہ رہائش گاہ کو بطور تحفہ ظاہر کیا۔ وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام بنی گالہ میں تین کنال کا گھر، پاک پتن میں431 اور اوکاڑہ میں266 کنال اراضی ہے۔وزیراعظم کے پاس ڈالر، پاو¿نڈ اور یورو اکاﺅنٹس بھی ہیں، وہ دو لاکھ روپے کی چار بکریوں کے بھی مالک ہیں۔وزیراعظم کے پاس 6 اعشاریہ 2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی بھی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور دیگر جانوروں سمیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔بلاول بھٹو امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔ان کے دبئی کے دو ولاز میں شیئرز ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی کے اقامہ ہولڈر بھی نکلے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ان کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ اور دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے نام 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔شہباز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ روپے ہے۔ وہ لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں۔اسی طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ شیخ رشید کے پاس تین کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے، 8 کروڑ 73 لاکھ کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ کےپرائز بانڈ ہیں۔گزشتہ روز گرفتار ہونے والے رانا ثنااللہ کے پاس 6 کروڑ 60 لاکھ روپے اور خورشید شاہ کے پاس 6 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔وزیر مواصلات مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس 36 لاکھ کیش اور 15 تولے سونا ہے۔شہریار آفریدی کے پاس دو کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے پاس 13 کروڑ 95 لاکھ روپے کے اثاثے اور اڑھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی تین کروڑ روپے اور تحریک انصاف کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی ایک ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

بھارت نے بنگلادیش کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

برمنگھم(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے چالیسویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جب کہ اس شکست کے بعد بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ بھارت کے 315 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شکیب الحسن اور سیف الدین کے علاوہ کو ئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا، شکیب الحسن 66 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ سیف الدین 51 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔اوپنرتمیم اقبال 22،سومیا سرکار 33،مشفیق الرحیم 24،لیتن داس 22، صابر رحمان 36،مشرفی مرتضیٰ 8، روبیل حسین 9 اور مستفیض الرحمان صفر پر پویلین لوٹے۔بھارت کی جانب سے بمراہ سب سے کامیاب بولر تھے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں، پانڈیا نے 3، کمار، چاہال اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لوکیش راہول اور روہت شرما نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 180 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر روہت شرما نے سنچری مکمل اور 104 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ برقرار رہا اور بھارتی ٹیم کو مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 314 رنز پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔کپتان ویرات کوہلی نے 26، پانٹ نے 48، پانڈیا صفر، دھونی نے 35، کارتک نے 8 اور کمار نے 2 رنز بنائے جب کہ محمد شامی ایک اسکور کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں مستفیض الرحمان نے حاصل کیں، شکیب الحسن، روبیل حسین اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرمپ کی چین اور ایران کے بعد یورپی یونین کو بھی دھمکیاں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر نے چین سے تجارتی جنگ چھیڑنے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد یورپی یونین کی درآمدی اشیاءپر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے کر نیا محاذ کھول لیا۔حال ہی میں جی-20 سمٹ کے دوران چین سے جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کی فضا سازگار ہی ہوئی تھی کہ کسی ک±ل چین سے نہ بیٹھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی درآمدی مصنوعات پر کئی ارب کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹزر نے یورپی یونین کی مصنوعات کی فہرست کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر بیان کردہ درآمدی اشیاءپر 4 ارب ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔صدر ٹرمپ کے ممکنہ فیصلے سے چوکنا یورپی یونین نے پہلے ہی امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کی کوشش کی گئی تو یورپی یونین کے ممالک بھی جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معاشی پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے چند سخت اور نہایت متنازع فیصلے کیے تھے جس کے باعث چین اور امریکا کے درمیان ایک دوسرے کی درآمدی اشیاءپر ٹیکسوں کی گولا باری کا آغاز ہوگیا تھا جب کہ ایران پر پہلے ہی اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

شہباز گل نواز شریف کے آج کے شاندار کھانوں کی فہرست منظر عام پر لے آئے

لاہور (ویب ڈیسک)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز جھوٹ بول رہے ہیں کہ نواز شریف کیلئے گھر کا کھانا بند کردیاہے ، آج بھی ان کاکھانا گھر سے آیاہے ، وہ روز گوشت اور انڈے کھا رہے ہیں اور کہا جاتاہے کہ نواز شریف کی 90فیصد شریانیں بند ہیں، مریم صفدر اعوان ڈاکٹر عدنان کو کارڈیالوجسٹ بناکر پیش کرتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق باہر سے کسی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ہے ، ڈاکٹر عدنان جیل جاتے ہیں اور باہر آکر غلط بیانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل میں باورچی تو دیا جاسکتاہے لیکن گھر سے کھانا لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ نواز شریف کو 21کارڈیالوجسٹ کی سہولت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس پر غور جاری ہے کہ نواز شریف کا کھانا جیل میں تیار کیا جائے اور اس کی چیکنگ بھی کی جائے تاکہ نواز شریف کی صحت پر برا اثر نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کھانا اب بھی گھر سے آرہاہے ، اس حوالے سے شہباز شریف نے جھوٹ بولا ہے کہ نواز شریف کا گھر سے کھانا بند کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پریشانی یہ ہے کہ ایک تو اے پی سی ناکام ہوئی ہے اور دوسرا ن لیگ کے ارکان جنہوں نے عوام کی خدمت کرنے کیلئے مینڈیٹ لیا ہے ، ان کے ساتھ ہمارے بات چیت ہوئی ہے ، وہ پارٹی ڈسپلن کا پابند رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری پر سیاست کی جارہی ہے ، اس گرفتاری پر مذاق کیا جارہاہے ، ان کی گرفتاری ایک قومی ادارے نے کی ، ہم کو اس کارروائی کا نہیں پتہ تھا ، اے این ایف پکڑنے کے بعد فوری ملزم کی معلومات نہیں دیتا۔ میں نے اے این ایف سے بات کی ہے اور ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم کوئی معلومات نہیں دیں گے ، ہم اس کی معلومات عدالت میں دیں گے۔ شہباز گل کاکہناتھا کہ شہبا زشریف اور بیگم اعوان نے جھوٹ بولاہے کہ نواز شریف کا کھانا گھر سے نہیں آنے دیا جارہاہے لیکن آج ان کا کھانا گھر سے آیاہے جونواز شریف نے کھا یا ہے۔آج نواز شریف گھر سے کریلے ، چاول اور شوربے والا گوشت آیاہے ، جیل مینول کے باوجود نواز شریف کو گھر سے کھانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ڈالر کی قدر گرتے ہی سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوگئی

کراچی(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت 800 روپے فی تولہ کم ہوکر 77 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت 164 روپے اور سونے کی فی تولہ قیمت 81 ہزار روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم چند دنوں میں ہی سونے کی قیمت میں 4000 روپے فی تولہ اور ڈالر کی قیمت میں تقریباً 7 روپے کی واضح کمی واقع ہوئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 8 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 اور 686 روپے کی کمی ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 66 ہزار 701 روپے ہوگئی۔

رانا ثنا اللہ کو کیمپ جیل لاہور میں عام قیدی کی حیثیت سے رہنا ہوگا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کومنشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد کیمپ جیل لاہورمنتقل کردیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ خان کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات ہی میسر ہوں گی، رانا ثنا اللہ کو منشیات فروشوں اورا سمگلرز کے لئے مخصوص سیل میں منتقل کیا گیاہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو لاہور کی مقامی عدالت نے اے این ایف کی استدعا پر14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی کا حکم دیا۔منشیات فروشوں اور سمگلرز کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی۔ذرائع کا کہناہے کہ جیل میں رانا ثنااللہ خان کودیگر سہولیات دینے کے لیے فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کرے گا۔انسداد منشیات فورس کی طرف سے جب آج رانا ثنا اللہ کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے صحافیوں کے ساتھ مختصر گفتگو بھی کی۔ایک صحافی نے رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ یہ سیاسی انتقام ہے یا کیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ظلم کی حکومت کیسے قائم رہ سکتی ہے یہ خدا کا فیصلہ ہے۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جو یہ کہتا ہے کہ یہ مدینہ کی ریاست ہے۔ حکومت کو ایسے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے پر شرم آنی چاہیے۔دوسری طرف رانا ثنائ اللہ کی گرفتاری پر غور کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کا اعلی سطح اجلاس آج طلب کیا ہے جوپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کرینگے، اجلاس میں رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی پر غورکے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کی مختلف الزامات کے تحت تواتر سے گرفتاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

انگلش اور آسٹریلوی بورڈ حکام پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے بعد انگلش اور آسٹریلوی بورڈ حکام پاکستان کا دورہ کریں گے۔گزشتہ روز لندن سے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں احسان مانی نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ کچھ برسوں میں پی سی بی کے دیگر بورڈز سے اتنے اچھے تعلقات نہیں رہے، میں اب بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں، ورلڈکپ کے بعد انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین و سی ای او پاکستان کا دورہ کریں گے، باہر بیٹھ کر کسی کو کچھ بھی بتا دیں جب تک وہ خودآ کر نہ دیکھ لے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں بورڈز کے حکام کو خود پاکستانی سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کا موقع دیں، میری لندن میں میچ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوگی، تینوں بورڈز سے میرے اچھے مراسم ہیں، یہ سب مجھے جانتے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ بورڈ کی سطح پر بھی تعلقات بہتر ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ2022میں آسٹریلیا اور2023میں انگلینڈ کی ٹیم کو دورے پر بلائیں۔احسان مانی نے کہا کہ میری پاکستانی ٹیم سے بدھ کو لندن میں ملاقات ہو گی، میں کھلاڑیوں پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتا صرف انکے حوصلے بڑھانے کی کوشش کروں گا، یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہی ہے، میں کپتان سرفراز احمد و دیگر کی بھی حوصلہ افزائی کرتے رہتا ہوں،ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ ورلڈکپ کے بعد لیا جائیگا، فی الحال تو ہم چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔چیئرمین بورڈ نے ایک سوال پر کہا کہ پاک افغانستان میچ میں جو ناخوشگوار واقعات ہوئے ان کو آئی سی سی اور انگلش حکام دیکھ رہے ہیں،متنازع بینر والے معاملے پر حکومت نے بھی احتجاج ریکارڈ کرا دیا،امید ہے آئندہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔