تازہ تر ین

بلاول کواستعفے جمع کروانا پیپلزپارٹی کی ڈرامے بازی ہے، خواجہ آصف

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول کواستعفے جمع کروانا پیپلزپارٹی کی ڈرامے بازی ہے، اخباری اطلاع ہے کہ چیئرمین سینیٹ پر فیصلہ پوری پیپلزپارٹی نے کیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں عدم اعتماد برقرار ہے، اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں عدم اعتماد برقرار ہے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔ بلاول کی افطاری میں ن لیگ کے بڑے وفد کی شرکت پر اعتراض تھا۔ انہوں نے کہا کہ اخباری اطلاع ہے کہ چیئرمین سینیٹ پر فیصلہ پوری پیپلزپارٹی نے کیا۔ آصف زرداری پر سرمایہ کاری کرکے غلطی کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول کواستعفے جمع کروانا پیپلزپارٹی کی ڈرامے بازی ہے۔ پتا تب چلے گا جب پیپلزپارٹی کے سینیٹرز سینیٹ میں استعفے جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان استعفوں کے ڈرامے کرتے رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے دھرنے کے دوران استعفوں کا ڈرامہ کیا۔ واضح رہے بلاول بھٹو زرداری نے دھوکے بازسینیٹرز کی نشاندہی کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا جائزہ لے گی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری اور سعید غنی شامل ہوں گے۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کے خلاف الیکشن میں شکست کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا ہونے لگیں۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرزن لیگ اور ن لیگی پیپلزپارٹی کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔ بلاول کی زیرصدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے شکست کی ذمہ داری ن لیگی سینیٹرز پر ڈال دی۔ حزب اختلاف کے سینئر رہنماو¿ں نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کواب تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد انتہائی ہوش سے کام لینا ہوگا۔تمام غلط فہمیوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے نظر انداز کرنا ہوگا۔ ورنہ شکوک شہبات اتحاد میں دراڑ پیدا کرسکتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو آئندہ کی بہترین حکمت عملی ترتیب دینی چاہیے۔ اس کے برعکس حکمران اتحاد کویہ فائدہ ضرور پہنچا ہے ایک طرف چیئرمین سینیٹ کی عہدہ بچا لیا دوسری جانب ن لیگ، پی پی ، جے یوآئی ف کے سینیٹرز کو توڑ کراپوزیشن اتحاد میں غلط فہمیاں بھی پیدا کردی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain