لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیراکیلا نہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے، اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر اکیلا نہیں ہے۔کروڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔اس وقت ان کو ہماری ضرورت ہے۔ کشمیر اکیلا نہیں ہے۔ کڑوڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مگر اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔ اس وقت انکو ہماری ضرورت ہے۔
