تازہ تر ین

بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرسکتا ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا ہے‘ بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، بھارت نے کنٹرول لائن پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا، کلسٹر ایمونیشن سے چھوٹے بچے متاثر ہوئے تاہم حکومت نے کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے‘ ہمیں پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے، بھارت کے ساتھ 70 سال کے حساب کتاب چکانے ہیں آزاد کشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے.اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم بھارتی آئین کو ہی تسلیم نہیں کرتے جب کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ریاست کی تقسیم پر ہے،35 اے ریاست کے مہاراجہ نے اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے بنایا تھا. وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہندوستان آزاد کشمیر میں موجود ڈیموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، ہندوستان کشمیر میں ظلم کو دبانے کے لئے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے، ہندوستان ایل او سی پر فائرنگ کرکے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے، ہندوستان کشمیر کی خالص تحریک کو بیرونی تحریک قرار دینے کی کوشش کررہا ہے.انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی آئین کو تسلیم نہیں کرتے، کبھی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اس صورتحال میں اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانا چاہیے. مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی حکومت خودتذبذب کا شکار ہے بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں،حکومت نے کل اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے بھارت کےخلاف عالمی سطح پرسفارتکاری کی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس وقت کم ہے وہ ایک دو دن میں کچھ نہ کچھ کرسکتا ہے،حریت رہنما یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہے، بھارت یاسین ملک کوسلو پوائزنگ کر رہا ہے اورنظر بند حریت قائدین پر ذہنی و جسمانی ٹارچر کر رہا ہے. راجہ فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کو پاک فوج پر پورا بھروسا ہے، پاک فوج بھارت کی ہرقسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے‘بھارت عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے، اس صورتحال میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائیڈنگ کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں آنا چاہیئے‘جنگ کی صورت میں کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان ثابت ہو گا.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain