اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر کہاہے کہ مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کریت ہوئے انہوںنے کہاکہ مریم کی گرفتاری زیادتی ہے ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں،کوئی بھی اقدام اٹھا نے سے ان کو سوچنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کو تو نا اپنے بچوں کی پرواہ ہے نا بیوی کی نا ملک کی،مگر دوسروں کو سوچنا چاہیے کہ ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول بھی گرفتار ہو رہے ہیں انہوںنے کہاکہ بلاول مرد ہے کسی سے نہیں ڈرتا۔صحافی نے سوال کیاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑے کرخت لہجے میں ایوان میں للکارا۔آصف زر داری نے جواب دیا۔