بیجنگ (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے حوالے سے چین نے بھارت کو ٹکا سا جواب دیدیا، بھارتی وزیرخارجہ کی بیجنگ جاکر چینی ہم منصب کو راضی کرنےکی کوشش ناکام ہوگئی۔چین کی لداخ کو بھارتی یونین ٹیریٹری بنانے کے فیصلے پر بھی تنقید، چین کی علاقائی خودمختاری پر ضرب لگانے کی کوشش قرار دیدیا۔بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر ا?رٹیکل 370 کے خاتمے سے پیدا شدہ صورتحال پر بات کرنے چین میں ہیں۔ چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدامات پر ہمارا موقف اصولی ہے۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی ملاقات میں آرٹیکل 370 پر بات ہوئی۔ چینی وزیر خارجہ نے لداخ کو بھارتی یونین ٹیریٹری بنانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فیصلہ چین کی علاقائی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پچھلے ہفتے چین کا کامیاب دورہ کرچکے ہیں۔ چین مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے پر پاکستان کو حمایت کا یقین دلا چکا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر عالمی فورم پر پاکستان کے حق میں کھڑا ہو گا، پاکستان اور بھارت میں جاری کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ امید ہے کہ بھارت خطے کے امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔