تازہ تر ین

اداکاری کا جنون ہے : حریم فاروق

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے۔ حریم فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میڈیا بیک گرﺅنڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے لیکن وہ سکول میں ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت لوگ اسے شوق سمجھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد انہوں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور پھر ٹی وی اور فلمز کیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ ان کا جنون ہے اور جنون کی حد تک اداکاری سے محبت کرتی ہیں چاہئے اس کام میں کتنی ہی محنت کیوں نہ کرنی پڑے اور مشکلات کیوں نہ ہوں مجھے اداکاری سے محبت ہے اور یہ سب چیزیں اس کا حصہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain