تازہ تر ین

عید الاضحی پر نمائش ہونے والی فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا‘ریشم

لاہور(ویب ڈیسک) ناموراداکارہ ریشم نے عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر نمائش ہونے والی فلموں کی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے تہوار پر پر ریلیز ہونے والی فلمو ں کے بہتر بزنس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیںبلا تعطل فلمیںبنانا ہوںگی اور عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر متعددفلموں کی نمائش سے ثابت ہوا ہے کہ اگر اچھی اسکرپٹ کی حامل فلمیں بنیں تو فلم بین ضرور سینما گھروں کی طرف آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ امسال بھارت کی فلموں کی ریلیز نہ ہونے سے بھی ہماری انڈسٹری کے مجموعی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فلمسازوںکو نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا چاہیے اور اسی سے ہماری انڈسٹری کو عروج حاصل ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain