لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے 21اگست کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن ا?رڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو باقاعدہ تحریری درخواست پیش کر دی ہے۔جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 21اگست کو بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کے لیے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن ا?رڈر جاری کیے جائیں گے۔
