تازہ تر ین

وادی کی صورتحال پر تشویش ہے ،محب وطن ہوں،میرا خاموش رہنا ہی بہتر ہے ،اداکارہ سونم کپور بھی میدان میں آگئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت میں بہت سارے فنکار مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں اب اداکارہ سونم کپور بھی میدان میں آگئی اور وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے، وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت ہی زیادہ محب وطن ہیں، اس لیے میرا خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال افسوسناک ہے اور یہ سب دیکھ اور سن کر تکلیف ہو رہی ہے۔ مجھے ابھی کشمیر کے مسئلے پر مکمل درست معلومات نہیں، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ درست معلومات موصول ہونے اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھ لینے تک خاموش رہوں تو یہی بہترہے۔بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کشمیر مسئلے پر درست معلومات موصول ہو گی اور معاملے کو سمجھونگی تو اس پر ضرور اپنی رائے دوں گی۔ کشمیر سے تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں اور انہیں یہ سب سن کر دکھ ہو رہا ہے۔اداکارہ کے مطابق ان کے والدین نے مقبوضہ کشمیر دیکھنے کے بعد ہی ان کا نام ’سونم‘ رکھا تھا۔ وادی بہت ہی اچھی جگہ ہے اور ایسی جگہ کو پر امن رکھا جا سکتا ہے تاہم یہ علم نہیں کہ کیسے امن برقرار رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ سب ناممکن نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے سب سے بہترین دو دوست مسلمان ہیں اور ایک کا تعلق پاکستان سے ہے۔ میرے خاندان کے بڑوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے تو انہیں ایک طرح سے یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ 70 سال قبل ایک ہی رہنے والا ملک آج تقسیم ہو چکا ہے۔ادھر  مقبوضہ کشمیر میں 14 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ گلی محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا۔کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی، 14 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اور گلیوں محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے۔ گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ ختم ہو گیا، ننھے بچے دودھ کےلیے بلکنے لگے۔گھروں میں پانی اور ادویات تک میسر نہیں، گھروں میں بند کشمیریوں کا کہنا ہے بھوکے مر جائیں گے لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت ایک ہزار سیاسی رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain