کراچی:(ویب ڈیسک) گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 34250 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال قبل فی تولہ کی قیمت 54750 روپے تھی جو کہ اب 89 ہزار روپے ہے۔ایک سال قبل دس گرام سونےکی قیمت 46939 روپے تھی جو کہ اب 76303 ہے۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال میں دس گرام سونے کی قیمت میں 29 ہزار 364 روپے کا اضافہ ہوا۔