لاہور(ویب ڈیسک)معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں۔گوگل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بےشمار صارفین تنبیہ کرنے کے باوجود ہیک کئے گئے پاس ورڈ کا استعمال کر رہے ہیں جس سے ان کا ڈیٹا مسلسل چوری ہونے کا خدشہ ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ پاس ورڈ چوری ہونے کے بارے میں معلومات کروم کے پاس ورڈ چیک کرنے سے متعلق منصوبے سے حاصل ہوئی ہیں۔کروم پروجیکٹ پاس ورڈ کو صرف اسکین کرتا ہے اور صارفین کو ہیک کیے گئے پاس ورڈ کے بارے میں انتباہ کر تا ہے۔رپورٹ کے مطابق کروم پاس ورڈ چیک اپ کے ذریعے صارفین کو پاس ورڈ ہیک ہونے کے بارے میں خبردار کرنے باوجود انہوں نے اپنا پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا ہے، جس سے ڈیٹا چوری ہونے کا مسلسل احتمال رہتا ہے۔گو گل کا کہنا ہے کہ لگ بھگ دو کروڑ دس لاکھ لاگ اِن صارفین میں سے تقریباً 31,600 اسناد غیر محفوظ پائے گئے جو کہ تمام گوگل صارفین کا 1.5 فیصد ہے۔گوگل کے مطابق 25 فیصد لوگوں نے انتباہ کو نظر انداز کیا جبکہ 81,368 لوگوں نے اس تنبیہ پر بالکل بھی توجہ نہیں دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایسے صارفین چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنا ڈیٹا چ±روا رہے ہیں۔