تازہ تر ین

کشمیر میں بھارتی جبر کو ہرصورت روکنا ہوگا، وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو فون

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق ‘وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کے خاتمے اور جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے کیے گئے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے جرمن چانسلر ڈاکر انجیلا مرکل کو ٹیلی فون کیا’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو آگاہ کیا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں، عالمی قانون اور ان کے اپنے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے’۔وزیراعظم ہاﺅس کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران ‘وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت لاک ڈاﺅں، ہر قسم کے مواصلاتی رابطوں کو منقطع کرنے اور غذائی اجناس اور دواوں کی کمی جیسے مسائل کو اجاگر کیا’۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘بھارتی جبر میں اضافہ کشمیریوں کے بھاری جانی نقصان کا نتیجہ ہوگا جس کو ہرقیمت پر روکنا چاہیے’۔جرمن چانسلر سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے ‘بھارت کی جانب سے چند جھوٹے آپریشن یا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دیگر بغیر سوچے سمجھے اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات بھی نمایاں کیے’۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘بھارتی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج رکھتے ہیں اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر کردار ادا کرے’۔وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ‘جرمنی اس صورت حال کو قریب جائزہ لے رہا ہے’۔انہوں نے ‘کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا’۔وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن واستحکام کے لیے مل جل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے بعد وزیراعظم نے سفارتی تعاون کے سلسلے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain