تازہ تر ین

”انڈیا تیری ایسی کی تیسی” لکھنے پرفیس بک اکاؤنٹ معطل

لاہور۔ (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں میں دوغلا رویہ عروج پر ہے۔کہنے کو تو اظہار رائے کی آزادی دی گئی ہے مگر عملی طور پر اس میں منافقت کا اصول ہی اپنایا جاتا ہے۔آج جب کشمیر میں بھارت خون کی ہولی کھیل رہا ہے تب سوشل میڈیا پر کچھ بھی کہنے اور لکھنے کی اجازت ہے سوائے کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے کے۔حالانکہ یہ وہ زمانہ ہے جہاں سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور دین اسلام کے خلاف کچھ بھی پوسٹ کرنے پر فیس بک یا ٹوئٹر انتظامیہ کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیتے۔کچھ دن قبل سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے کئی ایسے صارفین کے اکاو¿نٹس معطل کر دیے تھے جنہوں نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز حق بلند کی تھی جبکہ اب فیس بک نے بھی کچھ ایسا ہی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔پاکستان بھر میں بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے جس کے حوالے سے شدید احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کمپین بھی چلائی جا رہی ہے۔گزشتہ روز مشہور اینکر وقار ذکا نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جس کی پاداش میں ان کا سوشل میڈیا اکاو¿نٹ انتظامیہ کی طرف سے بلاک کر دیا گیا۔ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا نے فیس بک پر اپنے ایک تبصرے میں ”انڈیا تیری ایسی کی تیسی” لکھا جس پر ان کا اکاو¿نٹ 3روز کیلئے معطل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی گلوکار کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ دنیاچاہے جو مرضی لکھے یہاں تک کہ توہین رسالت? بھی کی جاتی ہے لیکن کسی کا اکاو¿نٹ بند نہیں کیا جاتا اور میری انڈیا کیخلاف ایک چھوٹی سی بات پر فیس بک اکاو¿نٹ معطل کر دیا گیا۔وقار ذکا نے فیس بک انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا اکاو¿نٹ دو بار بند ہو چکا ہے، کہاں گئی اظہار رائے کی آزادی اور ظالم کیخلاف احتجاج پر کیوں روکا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain