تازہ تر ین

کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے مکمل تیار ہیں، آرمی چیف

گلگت (ویب ڈیسک)پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ ہم مشرقی سرحد پر خطرے سے آگاہ ہیں اور کسی بھی مس ایڈونچر یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعدازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ پر موسمی، زمینی اور دشمی کے چیلنجز کے باوجود افسران اور جوانوں کی تیاری اور جذبے کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشرقی سرحد پر کسی بھی خطرے سے باخبر ہیں، اس خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے اور ہم کسی بھی مس ایڈوینچر یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5اگست کے اقدامات کے بعد خطے کی مجموعی صورتحال کشیدہ ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اس اقدام سے ایک روز قبل ہی وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ وہاں تمام مواصلاتی رابطے بھی منقطع کردیے گئے تھے۔بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 20 روز سے کرفیو جاری ہے اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں جبکہ بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد نے وادی کو چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر مسترد کیا تھا۔بعدازاں 7 اگست کو قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے تحت پاکستان میں 73واں یومِ آزادی، یومِ ٰیکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا تھا۔علاوہ ازیں 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر ملک بھر یوم سیاہ منایا گیا تھا، اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا تھا اور بھارت مخالف احتجاج اور مظاہرے کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط لکھ کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ اجلاس بلا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کی جائے۔جس کے بعد 16 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 50 سال میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر غور کے لیے تاریخی مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔یہی نہیں بلکہ 20 اگست کو پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain