تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات کی جانب سے نریندر مودی کو اعلیٰ اعزاز دیے جانے پر ن لیگ کی شدید تنقید

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے نریندر مودی کو اعلیٰ اعزاز دیے جانے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے شہزادہ محمد بن زید النہیان پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مودی کشمیر میں قصائیوں کی طرح کشمیریوں کو کاٹ رہا ہے اور محمد بن زید النہیان اسے اعلیٰ اعزاز سے نواز رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ”مودی کشمیر میں قصائیوں کی طرح کشمیریوں کو کاٹ رہا ہے اور محمد بن زید النہیان اسے اعلیٰ اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ حضرت محمد نے فرمایا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے پیار ، رحمت ، اور ہمدردی میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی ہے۔ جب کسی بھی اعضاءمیں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم درد اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے“۔واضح رہے متحدہ عرب امارات کی شاہی حکومت نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول”زیڈ ایوارڈ“ سے نوازا ہے۔ دوسری جانب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”اماراتی ولی عہد کے نام لکھا گیا میرا خط میڈیا میں آگیا ہے البتہ کشمیر میں بھارتی مظالم ابھی بھی جاری ہیں، ہم یہ سب دنیا کو بتائیں گے“۔برطانوی خاتون رکنِ اسمبلی ناز شاہ نے اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ انہوں نے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھا دیا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد سے نریندرا مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ”کل میں نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید کو خط لکھا ہے، جس میں میں نے وزیر اعظم مودی کو ایوارڈ دینے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ کشمیر کے عوام مودی کے ہاتھوں تکلیف اٹھا رہے ہیں“۔ برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں ’وی سٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی شئیر کیا اور اپنے خط کی تصویر بھی شائع کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain