سنگا پور: (ویب ڈیسک) سنگا پور کی ایک معروف کمپنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پہلی بار بلی کا کلون تیار کر لیا ہے۔ یہ کلون دو ماہ قبل تیار کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ا±بھرتی ہوئی معیشت کے حامل ملک سنگا پور میں کام کرنیوالی چین کی بائیو ٹیک کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کلون ایک 23 سالہ نوجوان کی درخواست پر تیار کیا گیا ہے، کیونکہ اس نوجوان کی بلی 2 ماہ پہلے مر گئی تھی اور ہم اس کی نقل تیار کر لی ہے۔ مذکورہ بلی مرنے والی کی ہوبہو نقل ہے اور مکمل صحت مند ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اس عمل کے لیے مرنے والی بلی کے جسم سے نمونے اور گوشت کی کچھ مقدار حاصل کی تھی۔ کمپنی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے 40 کتوں کے کلون بھی تیار کیے ہیں۔سنگا پور میں کام کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کتے کے کلون پر 53 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 83 لاکھ پاکستانی روپے) اور بلی کے کلون پر 35 ہزار ڈالر (55 لاکھ پاکستانی روپے) اخراجات ا?ئے ہیں۔یاد رہے کہ کلوننگ ایسا سائنسی طریقہ ہے جس کے تحت کسی بھی جاندار کے جسم سے نمونے، خلیات، خون اور گوشت وغیرہ لے کر اس کی مصنوعی طریقے سے تولید کی جاتی ہے جس کے بعد نمونے کی افزائش کی جاتی ہے۔اس عمل میں جاندار کی تولید اور افزائش کیلئے سائنسی طریقے سے ایسا ماحول بنایا جاتا ہے جو کسی بھی جاندار کی پیدائش کے لیے درکار ہوتا ہے۔ کئی ممالک میں اب تک انسانی اعضا کی کلوننگ کا دعویٰ بھی کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ چینی سائنس دانوں نے انسانی دماغ کے جین بندروں کے دماغ میں ڈالنے کا تجربہ کیا تھا۔ یہ عمل انسانی عقل کے ارتقا کے مطالعے سے متعلق تحقیق کے دوران کیا گیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ دماغ میں پائے جانے والے مخصوص جین نے انسانی دماغ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے MCPH1 نامی جین کو سرخ منہ کی نسل کے 11 بندروں کے دماغ میں داخل کیا تھا۔اس تحقیق کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ بندروں کے دماغ نے انسانی دماغ کی طرح نمو پانے میں زیادہ عرصہ لیا۔ ان بندروں نے اپنی نسل کے دوسرے بندروں کے مقابلے میں قلیل وقتی یاداشت کے تجربات میں بہتر نتائج دیئے مگر ان بندروں کے دماغ کا سائز زیادہ بڑا نہیں ہوا۔تجربات چائنیز اکیڈمی ا?ف سائنسز کے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ ا?ف زولوجی میں کیے گیے تھے۔ چینی سائنسدانوں کو امریکی یونیورسٹی ا?ف نارتھ کیرولائنا کے ماہرین کا بھی تعاون حاصل تھا۔