تازہ تر ین

امریکی صدر کے کہنے پر قومی سلامتی کے مشیر مستعفی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے استعفیٰ لے لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘میں نے جان بولٹن سے ان کا استعفیٰ مانگا تھا، جو انہوں نے صبح مجھے دے دیا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے گزشتہ رات جان بولٹن سے کہا تھا کہ ان کی سروسز وائٹ ہاو¿س کو مزید درکار نہیں ہیں’۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ نئے قومی سلامتی کے مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔بعد ازاں جان بولٹن نے عہدے سے فارغ کیے جانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغان طالبان سے امن مذاکرات معطل کرنے کے اعلان نے سب کو حیران کردیا تھا۔واضح رہے کہ تجربہ کار جان بولٹن عراق میں جنگ اور دیگر خارجہ پالیسز سے متعلق لیے گئے فیصلوں کے حوالے سے متنازع شخصیت رہے ہیں۔علاوہ ازیں انہیں ایران، وینزویلا اور دیگر متنازع معاملات میں مداخلت کے حوالے سے وائٹ ہاﺅس میں اہم طاقت ور شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر کے ٹوئٹ سے کچھ ہی دیر قبل وائٹ ہاو¿س کے پریس آفس نے کہا تھا کہ جان بولٹن کچھ ہی دیر بعد امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کے ہمراہ دہشت گردی کے مسئلے پر پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب جان بولٹن نے کہا کہ انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں گیا ہے بلکہ وہ خود مستعفی ہونا چاہتے تھے۔جان بولٹن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘میں نے گزشتہ رات مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جس پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ کل بات کریں گے’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain