تازہ تر ین

ایران، خطے اور عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد نے ایران کو ریاض، خطے اورعالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خبردار کیا کہ ناصرف سعودی عرب بلکہ پورا خطہ اورعالمی امن ایران کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔سعودی عرب کے وزرا کونسل کے اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ ریاض اپنی تنصیبات پرحملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سعودی ولی عہد کی سربراہی میں منعقد اجلاس کے بعد اعلامیے میں بتایا گیا کہ کابینہ نے حملے بعد نقصان کا جائزہ لیا اور عالمی برادری کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ خطے کی بلاتخصیص کے بغیران کا مقابلہ کریں۔اعلامیہ کہا گیا کہ کونسل نے تیل کی تنصیبات پر حملوں کو بزدلانہ فعل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حملوں سے جہاز رانی کی آزادانہ نقل و حرکت کو خطرہ ہوگیا اور اس طرح عالمی معاشی ترقی بھی متاثرہوگی۔۔واضح رہے 14ستمبر کو سعودی عرب میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے دو پلانٹس پر ڈرون حملوں ہوئے تھے۔سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں اور اس کے نتیجے میں تیل کی پیداوار میں کی جانے والی کمی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 19.5فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا تھا۔اس ضمن میں سعودی عرب کی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایران کو حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain