تازہ تر ین

نیب کا میئر کراچی کے مشیر کے گھر چھاپہ،قیمتی ترین گاڑیاں، بانڈز ،جائیدادوں کی دستاویزات برآمد

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی کی ٹیم نے کراچی میں میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم نے کراچی میں سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائمخانی کے گھر پر چھاپہ کر کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، بانڈز اور جائیدادوں کے دستاویزات برآمد کر لی ہیں۔نیب کے چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے 8 گاڑیاں، جدید اسلحہ ، سونا، قیمتی زیورات، کراچی اورلاہور کے بنگلوں کے دستاویزات، کے ایم سی کی اصل فائلز برآمد کی گئی ہیں۔یاد رہے نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز بلدیہ عظمی کراچی کے دفتر پر چھاپہ مار کر لیاقت قائم خانی کو حراست میں لیا تھا۔لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر تعینات کیا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain