کراچی (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15.898ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک میں موجود ذخائر میں 138ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 13ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 8.6ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 8.6ارب ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ک±ل ذخائر 7.3ارب ڈالر ہیں جس کے ساتھ ہی ملک کے ک±ل زرمبادلہ کے ذخائر 15.898ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ڈالر 156.25 روپے کے بجائے 156.23 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف وفد کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات۔پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے وفد نے جمعرات کو گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے ملاقات کی جہاں گورنر اسٹیٹ بینک نے وفد کو پاکستان کے معاشی اصلاحات کے پروگرام سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر شعہ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا جہاد آرزو کی زیر قیادت آئی ایم ایف وفد نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کی جہاں ملاقات میں پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ارنسٹو رمیریز ریگو اور آئی ایف کی ریزیڈنٹ نمائندہ برائے پاکستان ٹریزاڈیبن سانچیز سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف وفد کو ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات کا پروگرام شروع کیا ہے اور اس پروگرام میں عالمی معاشی برادری میں آئی ایم ایف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے نتیجہ خیز اشتراک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی پروگرام کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں اور بازار مبادلہ میں پائی جانے والی تغیر پذیری میں کمی آئی ہے اور بتدریج اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں اقتصادی عدم توازن کے سبب مہنگائی بڑھی تاہم رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی کا دباو¿ کم ہونے کا امکان ہے۔