کراچی (ویب ڈیسک)اوریکل نے جدید اوریکل سی ایکس کلاﺅڈ کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے متعارف کرادی ہے جو خاص طور پر ٹیلی کام انڈسٹری، مالیاتی اداروں ، میڈیا اور سرکاری شعبوں کی صنعتوں کی کارکردگی اور کاروبار کے فروغ میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ اوریکل کسٹمر ایکسپیئرنس(سی ایکس) کلاﺅڈ متعدد شعبوں جیسے مارکیٹنگ، سیلز، کاروباری مصنوعات اور خدمات کے فروغ کے لیے خاص طور پر اپ ڈیٹس کی حامل ہے۔اس میں ڈیجیٹل اسسٹنٹس سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں کاروبار کے فروغ کا باعث ہوگا۔راب ٹارک آف، نائب صدر، اوریکل سی ایکس کلاﺅڈ اور اوریکل ڈیٹا کلاﺅڈ نے کہا کہ تمام اداروں کے لیے اپنے صارفین سے رابطہ سب سے اہم ہوتا ہے اس لیے اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ڈیٹا فرسٹ سوچ کو اپنایا گیا ہے تاکہ کسٹمر ایکسپیئرنس کو منظم کیا جاسکے۔