تازہ تر ین

بنوں یو نیورسٹی کے وی سی کی طالبہ کیساتھ رقص کی ویڈیو وا ئرل ،عوامی ،سماجی حلقوں کا شدید احتجاج

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر کی جواں سالہ لڑکی کے ساتھ ڈانس کی وڈیو پر بنوں سمت خیبر پختونخوا میں سخت ردعمل آنے پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وی سی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے  کمیٹی تشکیل دیکر ایک ہفتے مں رپورٹ طلب کر لی ،  وی سی آفس کو سل کرنے کی اطلاعات جبکہ  طلبہ نے بھی زبردست احتجاج کرکے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مقامی ایم این اے کی جانب سے کارروائی کےلئے کی جانے والی ای میل پر انتظامےہ نے کوئی جواب دےنے کے بجائے چپ سادھ لی، مقامی لوگوں نے خیبر پختونخوا کی رواےات کے بر خلاف کسی بھی اقدام کے خلاف بھرپور مذمت کرنے اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر سید عابد علی شاہ کی جواں سالہ لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعدبنوں سمےت خیبر پختوا میں شدےد ردعمل سامنے آےا اور استاد کے مقدس رتبے پر فائز وائس چانسلر کی اس حرکت پر ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا جس پر یہ معاملہ چانسلر و گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے علم میں لایا گےا ، ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے جمعرات کو وائس چانسلر کو طلب کیا اور اس وےڈےو بارے استفسار کےے جانے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹاتے ہوئے تےن رکنی کمیٹی قائم کر دی جو ایک ہفتے کے دورا ن اپنی رپورٹ پیش کرےگی ذرائع کے مطابق انہیں عہدے سے ہٹائے جانے پر وقتی طور پر بنوں انتظامیہ نے ان کے آفس کو سےل کر دےا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد عارضی طور پر پرو وائس چانسلر سلطان محمود کو چارج دےا گےا ہے۔خبرےں کے رابطہ کرنے پر تنظےم اساتذہ پاکستان ، خیبر پختونخوا کے صدر خیر اللہ حواری نے کہا کہ تعلےمی ادارے علم کے گہوارے ہوتے ہیں جو دھرتی کےلئے صالح نوجوانوں کو تےارکرتے ہیں اگر اےک ادارے کا سربراہ اور پھر ےونےورسٹی کا سربراہ اسلامی روےات اور مقامی تہذےب و تمدن کو پامال کرتے ہوئے ےونےورسٹی کے اندر اس طرح کی سرگرمی دیکھائے تو ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسےن پیش کرتے ہیں کہ حکومت نے اسے ہٹا دےا اس کے ساتھ حکومت کو تعلےمی اداروں مےں چیک اینڈ بیلنس کو برقرار رکھنا چاہئے۔جے ےو آئی کے بنوں سے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے رابطہ کرنے پر انہوںنے اس واقعہ کی تصدےق کی اور کہا کہ یہ واقعہ ہماری رواےات کے خلاف ہے اس وےڈےو کے منظر عام پرآنے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا اور ہائےر اےجوکیشن کمیشن کی انتظامیہ کو بذرےعہ ای میل رابطہ کیا اور اس واقعہ پر سخت ایکشن لےنے کا مطالبہ کیا کیونکہ اگر وائس چانسلر جو تدرےس کے مقدس پےشے سے وابستہ ہے وہ ایسا کرےگا تو کون اپنی بچےوں کو تعلےمی اداروں مےں بھجوائےں گے۔بنوں ون سے رکن صوبائی اسمبلی شےر اعظم خان نے بھی اس کی مذمت کی اور کہا کہ وےڈےو منظر عام پر آنے کے بعد وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دےا گےا ہے،خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی مختلف سےاسی و سماجی شخصیات سمےت ماہرےن تعلےم نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ہائےر اےجوکیشن کمیشن نے اس معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain