تازہ تر ین

50 لاکھ انعام کا اعلان ، قاتلوں کی شناخت کے لیے پہلی بار ووٹرز لسٹوں کا استعمال، 150 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ مگر چونیاں پو لیس پھر بھی نا کا م

لاہو ر (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت قصور میں ہونے والے اندوہناک واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں سنجیدہ تو دکھائی دیتی ہے تاہم پنجاب پولیس اب تک چونیاں واقعے میں ملوث درندوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا جب کہ قاتلوں کی شناخت کے لیے پہلی بار ووٹرز لسٹوں کا بھی استعمال کیا گیا اور 150 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، چونیاں میں امن وامان کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain