تازہ تر ین

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف 17 کی اوور ہالنگ کر کے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف 17 کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا، تاریخی موقع پر ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔اوورہال کئے گئے چار جے ایف 17 طیاروں میں سے 2 چین جبکہ 2 مقامی طور پر ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں تیار ہوئے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خود انحصاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، انتھک جدوجہد کی بدو لت فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain