تازہ تر ین

125 ارب کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)حکومت نے بجلی کی ترسیل سے وابستہ کمپنیوں (پاور سیکٹرز) کے لیے 125 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مجموعی طورپر 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا۔واضح رہے کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلے ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ رواں ماہ پہلی سہ ماہی کا اجلاس متوقع ہے ۔نجی انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ’300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے علاوہ تمام صارف پر اضافی 30 پیسے فی یونٹ کی منظور دی‘۔دوسری جانب قومی الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1.66 روپے فی یونٹ کی منظوری دےدی۔نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے پاور سیکٹرز سے اضافی ریونیو 23 ارب روپے حاصل ہوسکے گا۔نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے نیپرا کی ٹیم دن و رات مصروف عمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain