Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیاکا امیر ترین مسلمان حکمران جو 10ارب روپے کاہیرا پیپر ویٹ کے طور پر استعمال کرتا تھا ۔۔۔۔عقل کو دنگ کردینے والی تفصیلات

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(ویب ڈیسک)دنیا میں کئی امیر ترین حکمران گزرے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ متحدہ ہندوستان میں ایک ایسا حکمران بھی گزرا ہے جو اپنے وقت میں دنیا کا امیر ترین انسان تھا۔ اس حکمران کا نام نظام آف حیدرآباد سر میر عثمان علی خان صدیقی بہادر تھا اور وہ حیدرآباد دکن کی سلطنت کاحاکم تھا۔ وہ 6اپریل 1886ءکو پیدا ہوا اور اس کا انتقال 24فروری 1967ءکو ہوا۔ وہ 1911ءسے 1948ءتک حیدرآباد دکن کا حکمران رہا۔ جب 1947ءمیں پاکستان اور بھارت آزاد ہوئے تو نظام عثمان نے اپنی ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ کرنا چاہا لیکن بھارت نے1948ءمیں مقامی ریاستیں (Princely states) اور جاگیریں ختم کرتے ہوئے حیدرآباد دکن میں اپنی فوج داخل کرکے ریاست پر قبضہ کر لیا اور اسے بھارت میں ضم کر لیا۔ نظام عثمان کو بھارتی حکومت نے 26جنوری 1950ءکو حیدرآباد ریاست کا راج پرمکھ بنا دیا گیا اور یہ عہدہ ان کے پاس 31اکتوبر 1956ءتک رہا۔ اس کے بعد ریاست حیدرآباد کو لسانی بنیادوں پر تین ریاستوں آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر میں تقسیم کر دیا گیا اور یوں نظام عثمان کی رہی سہی سلطنت کا بھی خاتمہ ہو گیا۔اپنے عروج کے دنوں یعنی 1940ءسے قبل نظام عثمان علی خان کے پاس 2ارب ڈالر سے زائد کی دولت تھی جو آج کے 34ارب ڈالر سے زائد بنتے ہیں۔ وہ اس قدر امیر تھے کہ 5کروڑ پاﺅنڈ کے ایک بیش قیمت ہیرے کو پیپر ویٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے ہیروں کا ایک انتہائی قیمتی ہار ملکہ برطانیہ کو تحفے میں دیا جو آج بھی برطانوی شاہی خاندان کے پاس ہے اور 2014ءمیں وہ ہار شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ملکہ سے مستعار لے کر پہنا تھا اور ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت متحدہ ہندوستان کی سالانہ آمدنی ایک ارب ڈالر تھی جبکہ نظام کے پاس اس سے کہیں زیادہ دولت تھی۔ نظام آف دکن کیدولت اس وقت کی امریکی معیشت سے بھی دو گنا زیادہ تھی۔22فروری 1937ءکو مشہور زمانہ ’ٹائم میگزین‘ نے ایک شمارہ شائع کیا جس میں بتایا گیا کہ نظام عثمان علی دنیا کی امیر ترین شخصیت ہیں۔ وہ اپنی موت کے سال 1967ءتک جنوبی ایشیاءکے امیر ترین انسان رہے۔ ان کی دولت کا ذریعہ ریاست حیدرآباد دکن میں واقع وہ ہیرے کی کانیں تھیں جن سے 19ویں صدی عیسوی میں پوری دنیا کو ہیرے سپلائی کیے جاتے تھے۔جب بھارت نے ریاست حیدرآباد دکن پر قبضہ کیا تو نظام نے 10لاکھ پاﺅنڈ کی رقم لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی تھی۔ 1954ءمیں شاہی خاندان نے یہ رقم واپس لینے کے لیے برطانوی عدالت میں پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ پاکستان کا موقف تھا کہ یہ رقم ان ہتھیاروں کی قیمت کے طور پر نظام نے پاکستان کو ادا کی جو پاکستان نے نظام کو بھارتی فوج کے خلاف مقابلے کے لیے فراہم کیے تھے۔ تاہم نظام کے وارثوں کا دعویٰ تھا کہ یہ رقم اس مقصد کے لیے بیرون ملک منتقل کی گئی تاکہ خاندان کے لیے محفوظ رہے۔یہ مقدمہ 1954 میں لندن ہائیکورٹ پہنچا اور 1957ءمیں وہاں سے پاکستان کے حق میں فیصلہ آ گیا تاہم یہ رقم 60سال کے لیے منجمد کر دی گئی۔ 2013ءمیں 60سال مکمل ہونے پر پاکستان نے رقم کے حصول کے لیے دوبارہ برطانوی عدالت سے رجوع کیا جس پر ایک بار پھر پاکستان اور نظام کے وارثوں میں قانونی جنگ کا آغاز ہوا۔ اس بار بھارت بھی اس رقم کی ملکیت کے دعوے کے ساتھ سامنے آ گیا اور عدالتی کارروائی میں فریق بن گیا۔ گزشتہ روز عدالت نے اس فیصلے کا مقدمہ پاکستان کے خلاف سناتے ہوئے نظام کے ورثا ءاور بھارت کو اس رقم کا حق دار قرار دے دیا ہے۔ نظام عثمان کے پوتے مکرم جاہ اور ان کے چھوٹے بھائی نے گزشتہ سال نئی دہلی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا تھا کہ مقدمہ جیتنے کی صورت میں رقم کس طرح تقسیم کی جائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.