تازہ تر ین

سندھ حکومت کی نااہلی عوام کیلئے عذاب،پل نہ ہونے سے میتیں کندھوں پر اٹھا کر ندی عبور کرنا معمول بن گیا

شکار پور ( ویب ڈیسک) شکار پورکے گاو¿ں میں پل نہ ہونے کے باعث لوگوں کو اپنے پیارے کی لاش کندھوں پر اٹھا کر ندی عبور کرنا پڑی۔سندھ میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ٹھٹھہ میں بھی ایسے دو واقعات پیش آچکے ہیں۔سندھ میں کہیں ویکسین نہیں ، کہیں ایمولینس نہیں ، سندھ حکومت کی نااہلی عوام کیلئے عذاب بن گئی۔شکارپور کی تحصیل لکی غلام شاہ کے قریب گاو¿ں گھر پھنجا میں پل نہ ھونے کے باعث نعش کو کندھوں پر اٹھاکر ندی پار کرکے قبرستان منتقل کیا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کے شیرکوٹ ندی پر پل نہ ہونے پر سند حکومت کو متعدد بار پل کی تعمیر کیلئے درخواست کی گئی مگر کسی نے فریاد نہیں سنی۔ایسا ہی ایک واقعہ ٹھٹھہ کا علاقہ سجاول میں دو بار پیش آچکا ہے۔جہاں پل نہ ہونے کے باعث لاش پانی سے گزار کر منتقل کرنا پڑی ، 4سالہ بچی شہزادی کی میت تھرموپور شیٹ پر لے جانا پڑی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain