تازہ تر ین

سابق ایم این اے نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ ،گن مین جاں بحق ، دو زخمی ،قاتل بھی ہلا ک

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) سابق ایم این اے و پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں گن مین محبوب جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں گزشتہ رات فائرنگ کا واقعے پیش ا?یا، فائرنگ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کی گئی تھی، ملزمان نے فائرنگ سیاسی مخالفت کی بنا پر کی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، زخمی ہونے والے افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عبدالرحمن سابق ایم این اے نثار جٹ کا بھتیجا تھا، دوطرفہ فائرنگ میں عبدالرحمن زخمی حالت میں فرار ہوا مگر شیخوپورہ پہنچ کر دم توڑ گیا، ملزم عبدالرحمن کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی، پولیس نے جاں بحق ملزم کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain