تازہ تر ین

14 بچوں کی بھکارن ماں کو ایوارڈ

کراچی(ویب ڈیسک(اؤد گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف شعبوں میں خواتین کے کردار کے اعتراف میں گورنرہاؤس کراچی میں لیڈیز فنڈ ویمنز ایوارڈ 2019ء کا انعقاد کیا گیا جس میں بھیک مانگنا چھوڑ کر کاروبار کرنے والی 14 بچوں کی بھکارن ماں سمیت 9 خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ان خواتین میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایواکاؤس جی،  ثمینہ کماری، مائرہ قریشی، انیس راشد، فریحہ الطاف، حور، عظمیٰ نورانی اور بشریٰ عمران شامل ہیں۔قریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے مرد و خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت خواتین کی ہر ممکن مددکرے گی ۔تقریب میں سفارت کار، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، فنکاروں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان کی خاتون اول ثمینہ علوی نے اس موقع پر خصوصی پیغام بھی بھجوایا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ جنگ اور جیو نیوز تقریب کے میڈیا پارٹنر تھے ۔اس ایونٹ کے اعزازی مہمان گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر تھے جنہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک بننے سے قبل جب وہ آئی ایم ایف میں کام کرتے تھے وہاں ان کی سربراہ ایک خاتون کرسٹینا لیگارڈ تھیں ۔ڈاکٹر رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ ایک اسٹڈی کے مطابق جنوبی ایشیاء میں 65 فیصد خواتین کے پاس بینک اکاؤنٹس ہیں ‘کسی بھی ملک میں پائیدار ترقی کیلئے مرد و خواتین کے لیے یکساں مواقع کا ہونا ضروری ہے ۔گورنر سندھ نے لیڈیز فنڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ایوا کائوس جی اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو دیا جب کہ لیڈیز فنڈ آئیڈل ایوارڈ صحرائے تھر کی ثمینہ کماری پربھو کو دیا‘ دیگر ایوارڈ کی کامیاب خواتین میں پیپلز چوائس ونرز، مومینٹم اور وومین آف دیایئر ایوارڈز بھی دئیے۔گورنر سندھ نے لیڈیز فنڈز ایوارڈز 2019 حاصل کرنے والی خواتین کو مبارک باد بھی پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain